
پاکستان شوبز انڈسٹری کی ہر دل عزیز اداکارہ سجل علی کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔
اداکارہ سجل علی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنی ایک تصویر پوسٹ کی ہے جسے مداحوں کی جا نب سے بے حد پسند کیا جا رہا ہے۔
اداکارہ سجل علی نےسماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنی دو دلکش تصاویر پوسٹ کیں۔
سجل علی کی جانب سے پوسٹ کی جانے والی والی تصویر کی کیپشن میں اداکارہ نے مداحوں کا حال احوال دریاف کیا اور لکھا کہ حال کیسا ہے جنا ب کا؟
Advertisement
سجل علی کی جانب سے پوسٹ کی جانے والی پہلی تصویر بے رنگ ہے لیکن اداکارہ کی خوبصورت مُسکراہٹ اُس بے رنگ تصویر کو بھی حسین بنا رہی ہے۔
جبکہ اگلی تصویر میں سجل علی ہاتھ میں لال گلاب تھامے کھڑی ہیں۔
اداکارہ کے سوال پر عاقب نامی صارف نے سجل کی تصاویر کی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ ’ہمارا حال ٹھیک ہے آپ اپنا حال بتائیں۔‘
ایک صارف نے سجل سے سوال کیا کہ’آپ اپنے شوہر یعنی احد رضا میر کے ساتھ تصاویر پوسٹ کیوں نہیں کرتی ہیں؟‘
ایک صارف نے لکھا کہ ’ماشاءاللّہ آپ بہت خوبصورت ہیں۔‘
ایک اور صارف نے لکھا کہ ’آپ کی آنکھیں، آپ کی مُسکراہٹ اور آپ کی شخصیت بہت حسین ہے۔‘
واضح رہے کہ سجل علی نے 12گھنٹے قبل ہی انسٹاگرام پر اپنی یہ تصاویر پوسٹ کی ہیں جسے اب تک دو لاکھ سے زائد صارفین لائک کرچکے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News