وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ قوم منفی سیاست کرنے والوں کو کبھی معاف نہیں کرے گی۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے صوبائی وزراء،اراکین اسمبلی اور تحریک انصاف کے رہنماؤں کی ملاقات ہوئی جس میں باہمی دلچسپی کے امور،ترقیاتی منصوبوں اورفلاح عامہ کی سکیموں پرہونیوالی پیش رفت پر بات چیت کی گئی۔
اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ ترقی کے سفر کو پسماندہ علاقوں تک لے کر گئے ہیں جبکہ وسائل کارخ نظر انداز شہروں کی جانب موڑا ہے۔
ملاقات میں عثمان بزدارنے یہ بھی کہا کہ سابق دور کی طرح صرف مخصوص شہروں کوترقیاتی فنڈز نہیں دیئے بلکہ ہر شہر کی یکساں ترقی کیلئے ٹھوس پالیسی اپنائی ہے۔
سردار عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کا موجودہ حالات میں منفی کردار قابل مذمت ہے، اپوزیشن جماعتوں کی اے پی سی بھی صرف نعروں تک محدود رہی جبکہ مایوس اپوزیشن جماعتوں کی اے پی سی بھی مایوس کن رہی
وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا مزید کہنا تھا کہ تحریک انصاف کی قیادت غریب عوام کا درد سمجھتی ہے اور قوم منفی سیاست کرنے والوں کو کبھی معاف نہیں کرے گی۔
وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے ملاقات کرنے والوں میں سید صمصام بخاری،ڈاکٹر اختر ملک، عامر ڈوگر،عمر تنویر بٹ،بلال وڑائچ،نذیر جٹ،عائشہ نذیر جٹ،شکیل شاہد،غیاث الدین،ملک یاسرپتوالی اوردیگر شریک ہوئے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
