
افغان مصالحتی کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر عبداللہ عبداللہ نے کہا ہے کہ افعانستان اور پاکستان مذہبی اور ثقافتی رشتوں میں بندھے ہوئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے افغان مصالحتی کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر عبداللہ عبداللہ کی ملاقات ہوئی ، جس میں دونوں رہنماؤں کے مابین باہمی دلچسپی کے امور بشمول خطہ کی امن و امان اور سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات میں اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا کہ پاکستان اور افغانستان کے مابین تعلقات مذہب، اخوت، ثقافت اور ہمسائیگی کی مضبوط بنیادوں پر استوار ہیں جبکہ سرحد کی دونوں جانب کی عوام کے مابین محبت اور باہمی احترام کا رشتہ پایا جاتا ہے۔
اسپیکر قومی اسمبلی نے یہ بھی کہا کہ پاکستان ایک پرامن ،مستحکم اور خوشحال افغانستان دیکھنے کا خواہاں ہے، پارلیمانی سفارتکاری کے ذریعے پاکستان اور افغانستان کے مابین باہمی تعلقات کو فروغ دینے میں مدد ملے گی۔
اسد قیصر کا کہنا تھا کہ پاکستان، افغانستان کے ساتھ معاشی، اقتصادی اور علاقائی ترقی کے لیے تعاون کو مزید فروغ دینا چاہتا ہے ۔
اسپیکر قومی اسمبلی کا یہ بھی کہنا تھا کہ پاکستان افغان قیادت اور افعان عوام کی امنگوں کے عین مطابق طے پانے والے امن عمل کی مکمل حمایت کرتا ہے۔
اسد قیصر نے کہا کہ پرامن افغانستان پاکستان اور خطے کے بہترین مفاد میں ہے جبکہ آپ کا دورہ پاکستان ، پاک افغان تعلقات کو مستحکم کرنے میں سنگ میل ثابت ہوگا اور دونوں ممالک کی پارلیمان کے مابین رابطوں سے ان تعلقات کو مزید تقویت ملے گی۔
اسپیکر قومی اسمبلی نے یہ بھی کہا کہ پاک افغان تجارتی برادری اپنی قومی معیشتوں کو فروغ دینے کے لئے اہم کردار ادا کرسکتی ہے جبکہ قومی اسمبلی میں قائم پاک افغان پارلیمانی فرینڈشپ گروپ عوامی روابط اور تجارتی سرگرمیاں بڑھانے میں فعال کردار ادا کر رہا ہے۔
اسد قیصر کا کہنا تھا کہ پاکستان کی افغان ویزا پالیسی میں مجوزہ تبدیلیوں کو جلد ہی وفاقی کابینہ سے منظوری کے لیے حکومت کو بھیج دی ہیں، امن معاہدے پر عملدرآمد سے افعانستان اور خطہ میں امن قائم ہو گا اور خوشحالی آئے گی۔
اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان خطے میں امن کے قیام سمیت خطے کی ترقی اور خوشحالی کے لیے مل کر کام کرنا چاہتا ہے جبکہ افغان امن معاہدہ افغانستان اور خطے میں امن کے قیام اور ترقی میں ایک اہم سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔
ملاقات میں ڈاکٹر عبداللہ عبداللہ نے کہا کہ افغانستان پاکستان کے ساتھ اپنے قریبی دوستانہ تعلقات کو بڑی اہمیت دیتا ہے جبکہ افغانستان خطے میں امن کے قیام کے لیے پاکستان کی کاوشوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔
Peaceful Afghanistan is in larger interest of Pakistan.We appreciate the leadership role of @DrabdullahCE for steering peace negotiations.Both countries together can work for peace in region.Looking forward to enhance trade activities that would boost economies of both countries pic.twitter.com/oAAShQ0xMU
— Asad Qaiser (@AsadQaiserPTI) September 28, 2020
چیئرمین افغان مصالحتی کونسل نے کہا کہ افغانستان پاکستان کے ساتھ اقتصادی و تجارتی شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے کا خواہاں ہے جبکہ افغانی عوام پاکستانی عوام کے ساتھ محبت اور خیر سگالی کے جذبات رکھتے ہیں۔
ڈاکٹر عبداللہ عبداللہ نے یہ بھی کہا کہ دونوں ممالک کے مابین تجارت کے بہترین مواقع میسر ہیں جن سے مذید استفادہ کیا جانا چاہیے اور دونوں ممالک کے مابین تعلقات کو مزید مستحکم بنانے میں پارلیمان اہم کردار ادا انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔
چیئرمین افغان مصالحتی کونسل ڈاکٹر عبداللہ عبداللہ نے مزید کہا کہ افعان حکومت اور عوام، پاکستان کے ساتھ اپنے درینہ تعلقات میں مذید وسعت لانے کے خواہشمند ہیں جبکہ افعانستان میں قیام امن کے سلسلے میں پاکستان کے تعاون پر مشکور ہوں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News