
رک سیریز ’ارطغرل غازی‘ میں ارطغرل کا کردار ادا کرنے والے اداکار نے مداحوں کو خبردار کردیا ہے۔
تُرک اداکار انگین آلتان نے مداحوں کو فیک اکاؤنٹ کو فالو کرنے سے خبردار کیا ہے۔
اداکار نے سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر پر فیک اکاؤنٹ کا اسکرین شاٹ شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ یہ ایک جعلی اکاؤنٹ ہے۔
This account is fake…it,s not my official account.. pic.twitter.com/jlWNr1X9xD
Advertisement— Engin Altan Düzyatan (@eadksk) September 10, 2020
انگین آلتان نے بتایا کہ یہ اُن کا آفیشل اکاؤنٹ نہیں بلکہ ایک جعلی اکاؤنٹ ہے جسے ان کے نام سے منسوب کیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ دنیا بھر میں مشہور و مقبول ترک سیریز ’ارطغرل غازی‘ کی مقبولیت کے بعد سے ہی سوشل میڈیا پر ان کے مرکزی کرداروں کے جعلی اکاؤنٹس کی بہتات ہے۔
خیال رہے کہ ناصرف ٹوئٹر بلکہ تمام ہی سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر انگین آلتان کے نام سے آئی ڈیز اور پیجز بنے ہوئے ہیں جن سے وقتاً فوقتاً مزاحیہ اور تنقیدی ٹوئٹس یا اسٹیس شیئر کیے جاتے ہیں۔
دوسری جانب انگین کی طرح اسراء کے بھی بے تحاشہ اکاؤنٹس ہیں جو ان کے نام سے چلائے جارہے ہیں لیکن ان اکاؤنٹس سے اداکاروں کا کوئی تعلق نہیں۔
واضح رہے کہ انٹرنیٹ صارفین ان اکاؤنٹس کو انگین آلتان کا اکاؤنٹ سمجھ کر فالو یا پیج کو لائیک کرتے ہیں، اسی وجہ سے اُن جعلی آئی ڈیز یا پیجز پر ہزاروں کی تعداد میں لوگ موجود ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News