
پاکستان کی خوبرو اور بلاصلاحیت اداکارہ سجل علی کی ساس ثمرہ رضا میر بہو کے کام سے مُتاثر ہوگئیں ہیں۔
ثمرہ رضا میر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر پوسٹ کی اہے جس میں انہوں نے لکھا کہ میں اپنی بہو سجل علی کی لاجواب صلاحیتوں سے مُتاثر ہوگئیں۔
احد رضا میر کی والدہ ثمرہ رضا میر نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں سجل کی ویڈیو شیئر کی اور ساتھ ہی اپنی لاڈلی بہو کے ٹیلنٹ کی تعریف بھی کی۔
ثمرہ رضا میر نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں لکھا کہ سجل کی حیرت انگیز صلاحیتوں کا کوئی مقابلہ نہیں کرسکتا۔
دوسری جانب اِس سے قبل ثمرہ رضا میر نے اپنی بہو کی خوبصورتی سے مُتاثر ہوتے ہوئے اداکارہ کی تعریف کی تھی۔
سجل علی کی ساس بھی بہو کی دیوانی ہوگئیں
https://www.instagram.com/p/CE63RjmBxr8/?utm
سجل علی نے انسٹاگرام پر اپنی ایک دلکش تصویر شیئر کی تھی، اداکارہ کی اس تصویر کے جہاں ان کے مداح دیوانے ہوئے وہیں ان کی ساس بھی بہو کی تعریف کرنے میں پیچھے نہ رہیں۔
ثمر رضا میر نے سجل کی تصویر پر کمنٹ کرتے ہوئے لکھا تھا کہ ’ماشاءاللّٰہ کہیں‘ اور ساتھ ہی اُنہوں نے کمنٹ میں دل والی ایموجی کا بھی اضافہ کیا تھا۔
واضح رہے کہ سجل علی اداکار احد رضا میر سے رواں برس 14 مارچ کو رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوئی تھیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News