 
                                                                              پاکستان کے دورے پر آئے افغانستان چئیرمین افغان اعلی سطح مفاہمتی کونسل عبداللہ عبداللہ آج وزیر اعظم عمران خان اور مسلح افواج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقاتیں کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق چئیرمین افغان اعلی سطح مفاہمتی کونسل آج دوپہر کو مسلح افواج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کریں گے جس میں وفود کی سطح پر مذاکرات بھی ہوں گے جبکہ اس ملاقات کے بعد عبداللہ عبداللہ آج شام ساڑھے چار بجے وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کریں گے۔
دوسری جانب پاکستان کے دورے پر آئے افغانستان چئیرمین افغان اعلی سطح مفاہمتی کونسل عبداللہ عبداللہ آج صبح پالیسی سازوں کے اجلاس سے خطاب کریں گے۔
ذرائع کے مطابق 10:45 پر عبداللہ عبداللہ کا خطاب انٹرنیٹ پر بھی نشر کیا جائے گا۔
علاوہ ازیں چئیرمین افغان اعلی سطح مفاہمتی کونسل آج دن 12 بجے چئیرمین صادق سنجرانی سے ون آن ون ملاقات کریں گے جبکہ چئیرمین سینیٹ عبداللہ عبداللہ اور ان کے وفد کے اعزاز میں ظہرانہ بھی دیں گے اور شام کو میڈیا سے غیر رسمی بات چیت کریں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

 
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                 