
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاک فوج علاقائی خطروں اور چیلنجز سے نمٹنے کیلئے تیار ہے۔
پاک فوج کےشعبہ تعلقات عامہ کے ڈائریکٹر جنرل آئی ایس اپی آر میجر جنرل بابر افتخار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے فیلڈ فائرنگ رینجز جہلم کا دورہ کیا ہے۔
#COAS visited Field Firing Ranges near Jhelum today to witness demonstration of state of the art, Chinese origin third generation Main Battle Tank VT-4. This potent war fighting machine will be employed in offensive role by strike formations after induction (1/5) pic.twitter.com/csQv54XVDj
— DG ISPR (@OfficialDGISPR) September 22, 2020
ترجمان آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ دورے کے دوران آرمی چیف نے جدید ترین چینی ٹینک وی ٹی فور کا جنگی مہارت کا مشاہدہ کیا۔
دورے کے دوران آرمی چیف نے کہا کہ پاک فوج علاقائی خطروں اور پاکستان کی خود مختاری ، سالمیت کیخلاف خطرات سے نمٹنے کیلئے تیار ہیں۔
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے مزید کہا کہ وی ٹی 4 ٹینک کے اضافے سے آرمرڈ کور کی صلاحیت میں اضافہ ہو گیا ہے جبکہ جدید ٹینکوں کی شمولیت سے پاکستان کی دفاعی صلاحیت مضبوط ہوئی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News