Advertisement
Advertisement
Advertisement

میگاکرپشن کیسز کوانجام تک پہنچانا نیب کی اولین ترجیح  ہے، چیئرمین نیب

Now Reading:

میگاکرپشن کیسز کوانجام تک پہنچانا نیب کی اولین ترجیح  ہے، چیئرمین نیب
Chairman NAB, karachi nab, meeting, NAB, National Accountability Bureau, Pakistan, جاوید اقبال, جسٹس (ر), نیب, چیئرمین, چیئرمین نیب

قومی احتساب بیورو(نیب ) کے چئیرمین جسٹس جاوید اقبال نے کہا ہے کہ وائٹ کالر کرائمز اور میگاکرپشن کیسز کو منطقی انجام تک پہنچانا نیب کی اولین ترجیح  ہے۔

تفصیلات کے مطابق قومی احتساب بیورو(نیب ) کے چئیرمین جسٹس جاوید اقبال نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ نیب کی کارکرگی کو مزید بہتر بنانے کے لئے آپریشن، پراسیکیوشن، ہیومن ریسورس ڈویلپمنٹ، ٹریننگ ریسرچ، آگاہی و تدارک کے شعبوں کو فعال بنایا گیا ہے۔

چیئرمین نیب نے کہا کہ نیب کو 2019ئمیں 53 ہزار 643 شکایات موصول ہوئیں جن میں سے 42 ہزار 760 کو نمٹا دیا گیا ہے جبکہ 2018ئمیں نیب کو 48 ہزار 591 شکایات موصول ہوئیں جن میں سے 41 ہزار 414 کو نمٹایا گیا۔ شکایات میں اضافہ سے نیب پر عوام کے اعتماد کا اظہارہوتا ہے۔

جسٹس جاوید اقبال نے یہ بھی کہا کہ نیب نے 2019ئکے دوران 1308 شکایات کی جانچ پڑتال کی، 1686 انکوائریوں اور 609 انویسٹی گیشن کو نمٹایا جبکہ گزشتہ دو سالوں میں بدعنوان عناصر سے 363 ارب روپے برآمد کرکے قومی خزانے میں جمع کرائے گئے۔

چیئرمین نیب کا کہنا تھا کہ نیب کے مقدمات میں مجموعی سزا کی شرح 68.8 فیصد ہے جو کہ دنیا میں وائٹ کالر کرائمز کے مقدمات میں شاندار کامیابی ہے جبکہ نیب نے اپنے قیام سے لے کر اب تک 466.069 ارب روپے قومی خزانے میں جمع کرائے ہیں۔

Advertisement

جاوید اقبال کا یہ بھی کہنا تھا کہ نیب نے سینئر سپر وائزری افسران کی اجتماعی دانش سے فائدہ اٹھانے کے لئے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کا نظام وضع کیا ہے۔

مزید پڑھیں

ایمازون سیلرزلسٹ میں شمولیت سے ملکی برآمدات کو فروغ حاصل ہوگا، عارف علوی

صدر مملکت  ڈاکٹر عارف علوی کی زیرِ صدارت ایمازون کا"سیلرز لسٹ "...

 چئیرمین نیب جسٹس جاوید اقبال سے جرمنی کے سفیر کی ملاقات

قومی احتساب بیورو(نیب ) کے چئیرمین جسٹس جاوید اقبال سے پا کستان...

چیئرمین نیب نے کہا کہ یہ ٹیم ڈائریکٹر، ایڈیشنل ڈائریکٹر، انویسٹی گیشن آفیسر، لیگل کونسل، مالیاتی اور لینڈ ریونیو کے ماہرین پر مشتمل ہے جبکہ اس کے علاوہ نیب راولپنڈی میں فرانزک سائنس لیبارٹری قائم کی گئی جس میں ڈیجیٹل فرانزک، سوالیہ دستاویزات اور فنگر پرنٹ کے تجزیئے کی سہولت ہے۔

جاوید اقبال نے یہ بھی کہا کہ نیب ملک میں انسداد بدعنوانی کا ادارہ ہے جس نے چین کے ساتھ سی پیک کے منصوبوں کے تناظر میں مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کیے ہیں، اس سے دونوں ممالک کے درمیان معاشی و تجارتی تعاون میں اضافہ کے پیش نظر بدعنوانی سے پاک ماحول فراہم کرنے میں مدد ملے گی اور بدعنوانی کے خاتمے کے لیے ایک دوسرے کے تجربات سے مستفید ہونے کا موقع ملے گا۔

قومی احتساب بیورو(نیب ) کے چئیرمین جسٹس جاوید اقبال نے نیب کے ریجنل بیوروز کو ہدایت کی کہ وہ ٹھوس شواہد اور قانون کے مطابق شکایات کی جانچ پڑتال کریں، انکوائریاں اور انویسٹی گیشن نمٹائیں تاکہ بد عنوان عناصر کے خلاف تحقیقات کو قانون کے مطابق منطقی انجام تک پہنچایا جاسکے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
محسن نقوی قومی ٹیم کی حوصلہ افزائی کےلئے پریکٹس سیشن میں پہنچ گئے
3 لاکھ 50 ہزار حج درخواست گزاروں کا ڈیٹا ڈارک ویب پر لیک
پاکستان میں کالے جادو پر قید اور بھاری جرمانے کی تجویز، نیا بل سینیٹ میں پیش
آئی اے ای اے نے پاکستان کے سول نیوکلیئر پروگرام کو تسلی بخش قرار دیدیا
پاکستان سے مانچسٹر جانے والوں کے لیے خوشخبری
معصوم ارتضیٰ کی شہادت باہمت والدین کی استقامت اور وطن سے لازوال محبت کی انمول داستان
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر