چیئرمین چائنا پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) اتھارٹی اور وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے اطلاعات لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ عاصم سلیم باجوہ نے کہا ہے کہ پروڈکشن معیار کو بہتر اور ثقافتی و سماجی روایات کو پروموٹ کیا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر چیئرمین چائنا پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) اتھارٹی اور وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے اطلاعات لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ عاصم سلیم باجوہ نے اپنے ایک پیغام میں کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت پاکستان کی فلم انڈسٹری کی بحالی پر اجلاس ہوا ہے جس میں وزیراعظم نے فلم انڈسٹری کی بحالی کے اقدامات کی اصولی منظوری دے دی ہے۔
Revival of Pakistan’s Film Industry:PM chaired mtng& approved in principle,measures to revive film Industry,promote our cultural/societal values, improve production qual&take entertainment to masses.Directed concerned ministries to prep implementation plan #PakistanMovingForward
— Asim Saleem Bajwa (@AsimSBajwa) September 18, 2020
اپنے پیغام میں چیئرمین سی پیک اتھارٹی عاصم سلیم باجوہ نے مزید کہا کہ وزیراعظم نے متعلقہ وزارتوں کو عملدرآمد پلان تیار کرنے کی ہدایت دے دی جبکہ پروڈکشن معیار کو بہتر، ثقافتی و سماجی روایات کو پروموٹ کیا جائے گا۔
واضح رہے اس سے قبل بھی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پراپنی ایک ٹویٹ میں چیئرمین سی پیک اتھارٹی جنرل عاصم باجوہ نے کہا تھا کہ ٹربیونل نے پاکستان کو 6 ارب ڈالز کا جرمانہ ادا کرنے سے روک دیا ہے۔
Reko Diq:Stay order by World Bank tribunal on $ 6 Bn award vs Pakistan is great relief.Meanwhile PM directs to fully support GOB for accelerated dev of mineral sec in a transparent manner,structured system, best tech,involve local investors,develop own HR #PakistanMovingForward
— Asim Saleem Bajwa (@AsimSBajwa) September 18, 2020
انہوں نے کہا تھا کہ وزیراعظم عمران خان نے بلوچستان حکومت کو کان کنی کے فروغ کے لیے ہدایات بھی دی ہیں، کان کنی کی ترقی اور منظم انداز میں امور کی انجام دہی کے لیے اقدامات کیے جارہے ہیں۔
چین پاکستان اکنامک کوریڈور (سی پیک) کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ نے مزید کہا تھا کہ عالمی بینک ٹربیونل کا ریکوڈک کیس میں پاکستان کے حق میں فیصلہ بڑا ریلیف ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
