
مجھے والد کی موت کا غم نہیں، اداکارہ نادیہ جمیل
پاکستان کی نامور اداکارہ نادیہ جمیل نے کہا کہ ایک ایسی سرزمین چاہتی ہیں جہاں ہر ایک کو انصاف ملے۔
اداکارہ نادیہ جمیل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر ایک پوسٹ کی جس کی کیمشن میں کہا کہ ایک ایسی سرزمین چاہتی ہیں جہاں ہر ایک کو انصاف ملے اور جہاں ہر عقیدے کا احترام کیا جائے۔
https://www.instagram.com/p/CFDiq9LBpRA/?utm
نادیہ جمیل نے ایک تصویر پوسٹ کی جس میں لکھا کہ’ہم اس ملک کو خوشحال دیکھنا چاہتے ہیں اور انشاء اللّہ یہ ایک دن ہوگا۔‘
نادیہ جمیل نے ملک کی موجودہ صورتحال پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ ’ہم تیزی سے انصاف چاہتے ہیں، ہم اِس ملک میں امن، موسیقی، آرٹ اور ادب کو فروغ دینا چاہتے ہیں جبکہ عصمت دردی، تشدد، ظلم ، جنگ اور ناانصافی کا خاتمہ چاہتے ہیں۔
یاد رہے کہ اداکارہ نے یکساں قانون کا مطالبہ کرتے ہوئے لکھا کہ ہم چاہتے ہیں کہ اِس ملک میں ہر ایک کے لیے یکساں قانون نافذ ہو پھر چاہے وہ امیر ہو یا غریب، ہر ایک کو اُس کے جرم کے حساب سے یکساں سزا دی جائے۔
اُنہوں نے مزید لکھا کہ ہم ایک ایسی سرزمین چاہتے ہیں جو سیاست، جاگیرداری اور اقرباپروری کے بجائے انسانیت، انصاف اور ثقافت سے چلتی ہو، ایک ایسی سرزمین ہو جو انسانوں سے لیکر جانوروں اور ہر ایک جاندار شے کے لیے محفوظ ہو۔
واضح رہے کہ اداکارہ نادیہ جمیل نے مزید لکھا کہ ہم چاہتے ہیں کہ اِس سرزمین پر ہر عقیدے کا احترام کیا جائے اور یہاں ہر ایک بچہ سلامت رہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News