Advertisement
Advertisement
Advertisement

کرپشن فری پاکستان ہمارا ہدف ہے اور ہم بہترین آپشن ہیں، سراج الحق

Now Reading:

کرپشن فری پاکستان ہمارا ہدف ہے اور ہم بہترین آپشن ہیں، سراج الحق

امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ کرپشن فری پاکستان ہمارا ہدف ہے اور ہم بہترین آپشن ہیں۔

تفصیلات کے مطابق امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے  اپنے ایک بیان میں کہا کہ ملک میں ایک طویل عرصے سے مالی،سیاسی، نظریاتی کرپشن ہے، ہر طرح کی کرپشن پہلے بھی تھی اور اب بھی ہے اس میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔

سراج الحق نے کہا کہ کارکنان بلدیاتی انتخابات کے ساتھ ساتھ جنرل الیکشن کی بھی تیاری کریں جہاں بھی جماعت اسلامی کو نمائندگی ملی وہاں کے عوام اس کی کارکردگی پر فخرکرتے ہیں۔

امیر جماعت اسلامی نے یہ بھی کہا کہ پیپلزپارٹی، ن لیگ اور پی ٹی آئی مکمل نا کام ہوئی ہے جبکہ جماعت اسلامی کی راہ میں بڑی رکاوٹیں ہیں وہ یہ کہ یہاں ووٹرآزاد نہیں ہے۔

سراج الحق اک اپنے بیان میں کہنا تھا کہ ہم کسی بھی ایسی تحریک اور کوشش کا ساتھ نہیں دیں گے جس سے پھر یہی لوگ اقتدار میں آجائیں۔

Advertisement

امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق کا مزید کہنا تھا کہ قومی اور لوکل مسائل پر عوام کی زور دار نمائندگی کا حق ادا کریںگے، اب جہاں ظلم ہوگا وہاں جماعت اسلامی اس کو چیلنج کرے گی۔

مزید پڑھیں

اس وقت پوری امت مشکل سے دوچار ہے، سراج الحق  

امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق  نے کہا ہے کہ اس وقت...

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی  امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا  تھا کہ وزیراعظم کے قوم سے وعدے ہوا میں تحلیل ہو گئے ہیں، موجودہ حکومت وینٹی لیٹر پر ہے مصنوعی سانس سے کب تک زندگی بچائی جائے گی ۔

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ وزیراعظم نے اعلان کیا تھاکہپی ٹی آئی کے سونامی نے لوگوں سے روزگار ، چھت اور اب نوالہ چھیننا شروع کردیا ہے ۔

اپنے بیان میں سراج الحق نے عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا  کہ 2020 ءخوشخبریوں اور خوشحالی کا سال ہے، پہلی خوشخبری آٹے کی قیمتوں میں دگنا اضافہ اور آٹے کا بحران ہے ،انھوں نے کہا کہ سچ تو یہ ہے کہ  2020 ءخوشخبریوں کا نہیں روٹھوں کو منانے اور غریب عوام کے امتحان کا سال ہے ۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سعودی عرب کے کئی دورے کر چکا، حالیہ دورہ بالکل منفرد ہے،وزیراعظم
معاشی شرح نمو میں بہتری، نیشنل اکاؤنٹس کمیٹی نے 3.04 فیصد کی منظوری دے دی
سہیل آفریدی کون ؟ بانی پی ٹی آئی کے ساتھ کیا تعلق ہے؟
پاکستان اور آئی ایم ایف مذاکرات میں پیش رفت، سول سرونٹس کے اثاثہ جات ڈکلیئر کرنے کی شرط پوری
یومِ استقامت ہمیں اتحاد، قربانی اور ایثار کا سبق دیتا ہے، سردار ایاز صادق
علی امین گنڈا پور مستعفی ہوگئے، استعفیٰ گورنر پختونخوا کو بھیج دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر