Advertisement
Advertisement
Advertisement

عمران خان استعفی دو ، دھرنے کی دھمکی آگئی

Now Reading:

عمران خان استعفی دو ، دھرنے کی دھمکی آگئی
اے پی سی

اپوزیشن کی آل پارٹیز کانفرنس (اے پی سی) نے وزیراعظم سے استعفی کا مطالبہ کردیا۔

تفصیلات کے مطابق اپوزیشن کی آل پارٹیز کانفرنس (اے پی سی) میں حزب اختلاف کی تمام بڑی سیاسی جماعتوں نے حکومت کے خلاف سخت حکمت عملی اپنانے کا فیصلہ کیا۔

کانفرنس میں تحریک عدم اعتماد لانے پر اتفاق نہیں ہو سکا جبکہ بعض جماعتوں کی جانب تحفظات کا اظہار کیا گیا۔

‏ ذرائع کے مطابق اے پی سی نے ملک بھر میں احتجاج کرنے کا فیصلہ کیا جبکہ وزیراعظم سے استعفی کا مطالبہ کردیا اور متحدہ اپوزیشن کو پاکستان ڈیموکریٹ الائینس کا نام دیدیا۔

‏‏ ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت کے خلاف اکتوبر میں احتجاج،عوامی ریلیاں نکالی جائیں گی جبکہ جنوری 2021 میں اسلام آباد کی طرف لانگ مارچ کیا جائے گا۔

Advertisement

مزید پڑھیں

اپوزیشن کی اے پی سی ، نوازشریف اور آصف زرداری کا خطاب

اپوزیشن کی آل پارٹیز کانفرنس (اے پی سی) اسلام آباد میں منعقد...

‏‏ ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ اے پی سی کانفرنس میں ملک گیر حکومت مخالف احتجاجی تحریک چلانےکا فیصلہ کیا گیا ، اکتوبرکے پہلے ہفتے سے حکومت مخالف تحریک کاباقاعدہ آغازہوگا۔

‏ ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے حکومت کے خلاف احتجاج کے لئے تجاویز دے دی جبکہ سڑکوں پر احتجاج کیا جائے اور جیل بھرو مہم چلانے کی بھی تجویز دی۔

دوسری جانب کانفرنس میں اسلام آباد اپوزیشن جماعتوں نے میثاق پاکستان کی طرز کے نئے میثاق کے لیے کمیٹی بنا دی، گیارہ جماعتوں کا نئے چارٹر آف پاکستان ہوگا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کمیٹی کے لئے عہدوں پر مشاورت جاری ہے جبکہ کمیٹی کے عہدوں کے لئے نام پر مشاورت کی جا رہی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار دوحہ پہنچ گئے
رحیم یار خان، دریائے سندھ میں اونچے درجے کا سیلاب، زمیندارہ بند ٹوٹنے سے دیہاتوں میں تباہی
حب کینال کا مرمتی کام مکمل، پانی کی فراہمی تاحال معطل
کراچی: شربت والے کے روپ میں جنسی درندے کے خلاف مزید مقدمات درج
معرکہ حق میں شکست کے بعد بھارت جنگی سازوسامان کے جعلی ماڈلز بنانے پر مجبور
پنجاب اسمبلی میں ٹک ٹاک پر پابندی عائد کرنے کی قرارداد جمع
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر