Advertisement
Advertisement
Advertisement

ماسٹر پلاننگ سے بہتر شہری سہولتیں دستیاب ہونگی، وزیراعلیٰ بلوچستان

Now Reading:

ماسٹر پلاننگ سے بہتر شہری سہولتیں دستیاب ہونگی، وزیراعلیٰ بلوچستان
وزیراعلیٰ بلوچستان

وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے کہا ہے کہ ماسٹر پلاننگ سے بہتر شہری سہولتیں دستیاب ہونگی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کی زیرصدارت اعلی سطح اجلاس ہوا، اجلاس کے دوران کوئٹہ سمیت دیگر شہروں کی ماسٹر پلاننگ کے منصوبوں کی پیشرفت کا جائزہ بھی لیا گیا۔

وزیراعلی بلوچستان نے ٹاؤن ڈویلپمنٹ اینڈ ہاؤسنگ پالیسی کی تیاری کے عمل کی جلد ازجلد تکمیل کی ہدایت دی جبکہ سیکریٹری اربن پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ عبداللطیف کاکڑ  نے اجلاس شرکاء کو بریفنگ دی۔

بریفنگ میں کہا گیا کہ کوئٹہ کی ماسٹر پلاننگ کے منصوبے کی تخمینہ لاگت تین سو ملین روپے ہے جبکہ منصوبے کے لئے کنسلٹنٹ کی تعیناتی کے ٹینڈرنگ کاعمل حتمی مراحل میں ہے اور صوبے کے تیس دیگر ٹاؤنز کی ماسٹر پلاننگ کے منصوبے پر بھی عملدرآمد کیا جارہا ہے

وزیراعلی بلوچستان نے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ ماسٹر پلاننگ کا مقصد شہروں کی تعمیروترقی کو منظم خطوط پراستوار کرکے انہیں وسعت دینا ہے جبکہ ماسٹر پلاننگ سے بہتر شہری سہولتیں دستیاب ہونگی۔

Advertisement

جام کمال خان نے یہ بھی کہا کہ ماسٹر پلاننگ کی تکمیل کے بعد اس پر عملدرآمد کے لئے  ایکٹ کے طور پر اسمبلی سے منظور کراکے نافذ کیا جائے گا۔

 وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے مزید کہا کہ ایکٹ سے قانونی تحفظ مل سکے گا کوئی بھی فرد واحد یا ادارہ ماسٹر پلاننگ کی خلاف ورزی نہیں کرسکے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
منی لانڈرنگ : ملک ریاض اور انکے بیٹے کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع
کیا اسٹیڈیم خالی رہے گا ؟ پاک بھارت ٹاکرے کیخلاف بھارت میں وبال کھڑا ہو گیا
وزیر اعظم نے سیلاب زدہ علاقوں میں بجلی بلز کی وصولی سے روک دیا
ملیر جیل کے قیدی نے زہر کھا کر خودکشی کر لی
لوئر دیر میں آپریشن، 7 بہادر جوان شہید، 10 بھارتی اسپانسرڈ خارجی ہلاک
عہدہ سنبھالنے پر وزیراعظم شہباز شریف کا سشیلہ کارکی کو اہم پیغام
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر