Advertisement
Advertisement
Advertisement

پیپلز پارٹی مظلوم خاتون کی قانونی داد رسی کیلئے مدد کرے گی، نیر بخاری

Now Reading:

پیپلز پارٹی مظلوم خاتون کی قانونی داد رسی کیلئے مدد کرے گی، نیر بخاری

پاکستان پیپلزپارٹی کے سیکرٹری جنرل سید نیر بخاری نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی مظلوم خاتون کی قانونی داد رسی کیلئے ہر ممکن مدد کرے گی۔

تفصیلات کے مطابق مرکزی سیکرٹری جنرل پاکستان یپلز پارٹی سید نیر حسین بخاری نے لاہور موٹروے پر خاتون سے زیادتی کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دل دہلا دینے والے واقعہ کے مجرمین نشان عبرت بننے چائیے۔

اپنے بیان میں سید نیر حسین بخاری نے یہ بھی کہا کہ خاتون سے زیادتی کے مجرمین کو 24گھنٹے میں گرفتار کیا جائے۔

  مرکزی سیکرٹری جنرل پاکستان یپلز پارٹی سید نیر حسین بخاری نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی مظلوم خاتون کی قانونی داد رسی کیلئے مدد کرے گی جبکہ مجرموں کو عبرت ناک سزا دلواکر منطقی انجام تک پہنچائیں گے

مزید پڑھیں

موٹر وے پر خاتون سے زیادتی ، وزیراعلی پنجاب نے نوٹس لے لیا

وزیر اعلیٰ پنجاب نے لاہور میں دن دیہاڑے سڑک کے کنارے پر...

Advertisement

واضح رہےکہ لاہور کے علاقے گجر پورہ میں یہ اندوہناک واقعہ پیش آیا ، جس میں ایک عورت اپنے بچوں کے ہمراہ  گجرانوالہ سے لاہور جارہی تھی، راستے میں گاڑی کا پیٹرول ختم ہونے کی وجہ سے انہیں سڑک کنارے رکنا پڑا۔

اتنے میں ہی دو نامعلوم افراد آئےانہوں نے گاڑی کا شیشہ توڑ کر عورت اور ان کے بچوں کو باہر نکالا اور سڑک کے اطراف میں بنے کھیتوں میں گھسیٹ کر لے گئے ۔

نامعلوم افراد نے پہلے عورت سے نقدی،زیور ، موبائل فون اور اے ٹی ایم کارڈز چھینے اس کے بعد اس عورت کواجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا اور فرار ہوگئے۔

اجتماعی زیادتی اور ڈکیتی کی دفعات کے تحت متاثرہ خاتون کے رشتے دار کی مدعیت میں درج کیے گئے مقدمے کے بعد پولیس نے لاہور میں نصب سیف سٹی کیمروں کی مدد سے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کراچی، ای بی ایم کاز وے کے دونوں ٹریک ٹریفک کے لیے کھول دیے گئے
کراچی انٹرمیڈیٹ بورڈ نے آرٹس ریگولر گروپ کے نتائج کا اعلان کردیا
سندھ میں نجی اسکولوں کے لیے بڑی تبدیلی، اسکول مالکان کے لیے اہم ہدایت
صدر آصف زرداری چین کے سرکاری دورے پر چنگدو پہنچ گئے
کراچی، بارش کے بعد ملیریا، ڈینگی اور چکن گونیا پھیلنے کے خدشات پر انتظامیہ کا ردعمل
کراچی کی سڑکوں کے حوالے سے میئر کراچی کا اہم بیان سامنے آ گیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر