Advertisement
Advertisement
Advertisement

سعودی عرب آنے والا حوثیوں کا ڈرون طیارہ تباہ

Now Reading:

سعودی عرب آنے والا حوثیوں کا ڈرون طیارہ تباہ
ڈرون طیارہ

سعودی عرب کی جنوبی سمت آنے والا حوثیوں کا ڈرون طیارہ تباہ کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان کرنل ترکی المالکی نے اپنے بیان میں کہا کہ حوثی ملیشیا کی جانب سے سعودی عرب کی سمت بھیجے جانے والے دھماکا خیز مواد کے حامل ڈرون طیارے کو فضا میں تباہ کر دیا گیا۔

اتحادی افواج کے سرکاری ترجمان کرنل ترکی المالکی نے مزید کہا کہ دہشت گرد حوثی ملیشیا نے منگل کی صبح ایک ڈرون طیارہ سعودی عرب کی سمت بھیجا حملے کا مقصد مملکت کے جنوبی علاقے میں شہری تنصیبات اور شہریوں کو نشانہ بنانا تھا تاہم اتحادی افواج نے اس ڈرون طیارے کو راستے میں ہی کامیابی سے تباہ کر دیا۔

واضح رہے اس سے قبل بھی یمن میں آئینی حکومت کے دفاع کے لیے قائم عرب اتحاد نے سعودی عرب کے شہر نجران کی طرف داغا ایک بیلسٹک میزائل فضا میں تباہ کردیا تھا۔

مزید پڑھیں

سعودی شہر پر بیلسٹک میزائل حملہ نا کام

عرب اتحاد نے سعودی شہر نجران پر بیلسٹک میزائل حملہ ناکام بنا...

Advertisement

عرب اتحاد کے ترجمان کرنل ترکی المالکی نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ ہفتے کے روز حوثی باغیوں نے صنعا سے متعدد بمبار ڈرون طیاروں کے ذریعے سعودی عرب کے شہروں کو نشانہ بنانے کی کوشش کی جسے ناکام بنا دیا گیا۔

ترجمان کرنل ترکی المالکی نے یہ بھی کہا تھا کہ  بعد ازاں حوثیوں نے سعودی عرب کے شہر نجران پر ایک بیلسٹک میزائل داغا جسے فضائی دفاعی نظام کے ذریعے ہدف تک پہنچنے سے قبل ہی فضا میں تباہ کردیا گیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ٹرمپ نے مودی کو ’’خونی قاتل‘‘ قرار دے دیا
صدر ٹرمپ اور چینی صدر شی جن پنگ کی ملاقات، تجارتی معاہدے کی امید
دنیا کی پہلی مصنوعی ذہانت پر مبنی وزیر ’’دیئیلا‘‘ حاملہ، 83 ڈیجیٹل بچوں کو جنم دے گی
پاکستان دشمنی میں اندھی بھارتی میڈیا کی ایک اور چال ناکام ہو گئی
تاریخ کے بدترین سمندری طوفان ملیسا نے جمیکا میں خطرے کی گھنٹی بجا دی
جب  چاہیں غزہ پر حملہ کر سکتے ہیں ، کسی اجازت یا معا ہدے کے پابند نہیں، نیتن یاہو
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر