
خیبرپختونخوا حکومت نے شادی ہالز کھولنے کا نوٹیفیکشن جاری کردیا۔
تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا میں کورونا وائرس کی وجہ سے شادی بیاہ کی بڑی تقریبات پر پابندی ختم کردی گئی ہے، محکمہ داخلہ و قبائلی امور نے اعلامیہ جاری کر دیا۔
اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ شادی ہالز کھولنے سے پہلے تمام اسٹاف کا کورونا ٹیسٹ لازمی ہے جبکہ شادی ہالز کل 15 ستمبر سے کھلیں گے اور رات 10 بجے بند ہوں گے۔
اعلامیہ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ہالز میں سماجی دوری کا خاص خیال رکھا جائےجبکہ شادی ہالز گنجائش سے 50 فیصد کم اپریٹ کریں گے۔
اعلامیہ میں مزید کہا گیا ہے کہ مین گیٹ پر رش نہ بنایا جائے ، ہالز کے داخلی راستے پر سینیٹائزر رکھا جائے جبکہ شادی ہالز میں صفائی اور اسپرے کا انتظام کیا جائے۔
اس موقع پر سکریٹری داخلہ اکرام اللہ خان نے اپنے بیان میں کہا کہ کورونا ایس او پیز پر شادی انتظامیہ مکمل عمل درآمد کرے جبکہ ایس او پیز پر عمل نہ کرنے پر کاروائی ہوگی
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News