Advertisement
Advertisement
Advertisement

معروف گلوکار انتقال کر گئے

Now Reading:

معروف گلوکار انتقال کر گئے

شہرہ آفاق گلوکار ایس پی بالا سبرامنیم آج انتقال کر گئے۔

بھارتی فلمی صنعت ایک بار پھر صدمے کا شکار ہوگئی کیونکہ گلوکار ایس پی بالا سبرامنیم اپنے پرستاروں کو غمزدہ چھوڑ کر چل بسے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق 74سالہ سبرامنیم کی موت کورونا وائرس سے پیدا ہونے والی پیچیدگیوں کے باعث ہوئی۔

14 اگست کو وائرس کے باعث وہ نمونیہ کا شکار ہوگئے اور انہیں وینٹی لیٹر پر منتقل کردیا گیا تھا اورگلوکار اسپتال میں 4 اگست سے زیر علاج تھے۔

یاد رہے ایس پی بی موسیقی کار، اداکار، ڈبنگ آرٹسٹ اور شہرہ آفاق گلوکار سمیت کئی صلاحیتوں کے حامل تھے۔

Advertisement

گلوکار نے 16مختلف زبانوں میں 40 ہزار سے زائد گانے گائے اور 6 نیشنل ایوارڈ اپنے نام کیے۔

بالاسبرامنیم کے بیٹے والد کی موت کی تصدیق کی اور کہا کہ وہ آج دوپہر کو چل بسے۔

بیان میں بتایا گی کہ آج صبح ان کی حالت ایک بار پھر بگڑ گئی اور انہیں سانس لینے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑا، میڈیکل ٹیم نے جان توڑ کوششیں کیں، لیکن وہ جانبر نہ ہوسکے۔

 ان کی پلازمہ تھراپی اور فزیو تھراپی بھی کرائی، ایک مرحلے پر لگا کہ ان کی حالت بہتر ہو رہی ہے۔

تاہم بعد میں وہ وینٹی لیٹر اور ای سی ایم کی مدد سے سانس لے رہے تھے، ان کی حالت تشویشناک ہوگئی تھی، لیکن اس کے باوجود وہ ڈاکٹروں کو جواب دے رہے تھے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
خواہش تھی پہلے ’بیٹی‘ ہو، ٹک ٹاکر اقرا کنول کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش
لندن میں چاہت فتح علی خان پر انڈوں سے حملہ، ویڈیو وائرل
فرحان سعید اور عروہ حسین ایک ساتھ؛ نئے گانے کا پوسٹر جاری
ایمن زمان اور مجتبیٰ لاکھانی کی راہیں جدا؛ علیحدگی کی تصدیق
’’ابیر گلال‘‘ کا فلمی سفر کٹھن، فواد خان نے خاموشی توڑ دی
وہ ڈرامہ جس نے ہانیہ عامر کو شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا؟
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر