
پاکستان کے دورے پر آئے افغانستان چئیرمین افغان اعلی سطح مفاہمتی کونسل عبداللہ عبداللہ نے چئیرمین سینیٹ صادق سنجرانی سے ملاقات کی ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کے دورے پر آئے افغانستان چئیرمین افغان اعلی سطح مفاہمتی کونسل عبداللہ عبداللہ نے پارلیمنٹ ہاوس کا دورہ کیا اور چئیرمین سینیٹ صادق سنجرانی سے ون آن ون ملاقات کی۔
عبداللہ عبداللہ کے اعزاز میں ظہرانے کا بندوبست بھی کیا گیا جس میں ان کے علاوہ ہمراہ آیے افغان وفد بے بھی شرکت کی۔
ملاقات میں پاک افغان تعلقات کے فروغ، افغان امن عمل سمیت باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
دوسری جانب عبداللہ عبداللہ نے اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے بھی ملاقات کی عبداللہ عبداللہ نے آج شام وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کی اور انہوں نے شام کو عشائیے پر میڈیا سے غیر رسمی بات چیت بھی کی۔
پاکستان کے دورے پر آئے افغانستان چئیرمین افغان اعلی سطح مفاہمتی کونسل عبداللہ عبداللہ نے آج صبح انسٹیٹیوٹ آف اسٹریٹیجک اسٹڈیز میں افغانستان پر عوامی مباحثہ میں شرکت کی اور پالیسی سازوں، میڈیا اور تھنک ٹینکس کے حکام سے خطاب کیا۔
اس موقع پر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور وزیر اعظم کے خصوصی ایلچی برایے افغانستان ایمبیسڈر محمد صادق خان نے بھی خطاب کیا اور افغانستان میں قیام امن کے حوالے سے پاکستان کے کردار پر روشنی ڈالی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News