
پاکستان شوبزانڈسٹری کی اداکارہ علیزے شاہ اور اداکار نعمان سمیع نے راہیں جدا کرلی ہیں۔
اداکارہ علیزے شاہ اور اداکار نعمان سمیع نےانسٹاگرام پر ایک دوسرے کو فالو کرنا ختم کردیا۔
یاد رہے علیزے اور نعمان کی قریبی دوستی کے چرچے زبان زد عام و خاص تھے دونوں ہمیشہ ساتھ بھی دکھائی دیتے تھے۔
کچھ عرصہ قبل نعمان نے علیزے کو اپنی پُرخلوص دوستی کا یقین دلاتے ہوئے انسٹا پر اپنی پوسٹ میں لکھا تھا کہ تم نے ہمیشہ مجھے سپورٹ کیا اور اچھے اور برے وقت میں میرا ساتھ دیا، میں وعدہ کرتا ہوں کہ ہر اچھے برے وقت میں ہمیشہ تمہارا ساتھ دوں گا، چاہے کچھ بھی ہو۔
اداکار کی پوسٹ کے جواب مین اداکارہ علیزے شاہ کا کہنا تھا میرے پاس زیادہ کہنے کو کچھ نہیں لیکن تم میرے لیے اللّٰہ کی طرف سے نعمت ہو۔
https://www.instagram.com/p/B_uKHlxph04/?utm
علیزے شاہ نے نعمان سمیع سے اظہارِ محبت بھی کیا تھا، اُنہوں نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ کیا تم چاند کی چاندنی میں میرے ساتھ رہو گے؟
تاہم علیزے شاہ کے ’پرپوزل‘ کے جواب میں نعمان سمیع نے فوری ہاں کردی تھی۔
https://www.instagram.com/p/B4yuxPoBWKF/?utm
اب دونوں نے انسٹاگرام پر ایک دوسرے کو فالو کرنا ترک کردیا ہے جس سے کے بعد سے یہ قیاس کیا جارہا ہے کہ دونوں نے راہیں جدا کر لی ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News