وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے کہا ہے کہ انسانی وسائل کی ترقی کے حوالے سے تربیتی پروگراموں کا معیار بہتر بنانے کی ضرورت ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کی زیر صدارت بلوچستان ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی کے بورڈکا تیسرا اجلاس ہوا جس میں بلوچستان میں جاری اسکل ڈویلپمنٹ پروگرام پر عملدرآمدکی پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔
سیکریٹری محنت وافرادی قوت سائرہ عطاء نے اجلاس کے ایجنڈا میں شامل نکات پر بریفنگ دی جبکہ اجلاس میں ایڈیشنل چیف سیکریٹری منصوبہ بندی وترقیات عبدالرحمن بزدار اور بورڈ کے دیگراراکین نے شرکت کی۔
اجلاس میں بی ٹیوٹا کو بھرپور طور پر فعال او رمفید بنانے پر اتفاق کیا گیا جبکہ بی ٹیوٹا اتھارٹی کے ایکٹ میں ضروری ترامیم کا فیصلہ کیا گیا۔
اجلاس میں بی ٹیوٹا کے تحت فنی تربیتی مراکز،تربیتی پروگراموں کے معیار،سلیبس سمیت عالمی معیار کی سرٹیفکیشن سے متعلق تجاویز کا جائزہ بھی لیا گیا جبکہ تعلیم، محنت دیگر محکموں کے تربیتی اداروں کے کورسز میں یکسانیت پیدا کرنے،اداروں کی مانیٹرنگ کی ذمہ داری بی ٹیوٹا کے سپرد کرنے پر اتفاق کیا گیا
اجلاس میں تربیتی پروگراموں کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کی ضرورت اور اسکل ڈویلپمنٹ پروگرام ڈپلومہ کو بین الاقوامی معیار کے مطابق بنانے پر بھی اتفاق کیا گیا۔
اس موقع پر شرکاء کا کہنا تھا کہ تین سالہ پروگرام کا تخمینہ 1200ملین روپے ہے جبکہ پروگرام کے تحت کوئٹہ، پشین، پنجگور، سبی، آواران اور کوہلو اضلاع میں چھ ٹیکنیکل ٹریننگ سینٹرز قائم کئے جائیں گے
شرکاء کا یہ بھی کہنا تھا کہ بین الاقوامی معیار پرگروام سے فارغ التحصیل افراد کو دنیا بھر میں قبول کیا جاسکے گا جبکہ پروگرام سے سی پیک سمیت دیگر اہم ترقیاتی اور صنعتی منصوبوں کے لئے مقامی سطح پر ہنرمند افرادی قوت کی تیاری ممکن ہوسکے گی۔
اجلاس میں شرکاء کا مزید کہنا تھا کہ پرگروام سے دیگر ممالک میں بھی ہمارے ہنرمند نوجوان روزگار حاصل کرسکیں گے جبکہ ڈپلومہ کو بتدریج ڈگری کی سطح تک ترقی دینے کیلئے اقدامات بھی کئے جائیں گے۔
اجلاس کے دوران متعلقہ ایکٹ میں ضروری ترامیم کے جائزہ کے لئے کمیٹی بھی قائم کی گئی جبکہ بی ٹیوٹا کو تمام تربیتی مراکز کو پالیسی گائیڈ لائن دینے اور مانیٹرنگ کرنے کی ہدایت کی گئی۔
وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے ہدایت کی کہ ورکنگ گروپس میں چیمبر آف کامرس اور ٹریڈ یونینوں کو بھی نمائندگی دی جائےجبکہ انسانی وسائل کی ترقی کے حوالے سے تربیتی پروگراموں کا معیار بہتر بنانے کی ضرورت ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
