
پاکستان کی معروف اداکارہ زارا نور عباس نے فلم ’دی لیجنڈ آف مولا جٹ ‘ میں کام نا کرنے کے حوالے اہم انکشاف کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق اداکارہ زارا نور عباس نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے فلم ’دی لیجنڈ آف مولا جٹ ‘ میں ثانوی کردار کی وجہ سے کام کرنے سے انکار کیا۔
زارا نور نے دورانِ انٹرویو بتایا انہیں ’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘ میں کام کرنے کی پیشکش کی گئی تھی لیکن انہوں نے فلم میں کام کرنے سے انکار کر دیا تھا۔
اداکارہ نے فلم میں کام نہ کرنے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ فلم میں انہیں انتہائی ثانوی کردار کی پیشکش کی جارہی تھی جو میرے لئے مناسب نہیں تھا۔
زارا نور نے مزید بتایا کہ فلم میں میرا کردار اداکارہ ماہرہ خان اور حمائمہ ملک کے مقابلے میں بہت ہی ثانوی تھا۔
اداکارہ نے کہا کہ میرے خیال میں کسی بھی اداکار کو ایسا کوئی بھی کردار ادا نہیں کرنا چاہئے جس میں آپ دکھائی ہی نہ دیں اور نہ ہی اس میں اداکاری کے جوہر دکھانے کے زیادہ مواقع ملیں۔
یاد رہے کہ ’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘ بجٹ کے لحاظ سے پاکستانی تاریخ کی سب سے بڑی فلم ہے جو کہ انسائیکلومیڈیا اور لاشاری فلمز کے بینر تلے تیار کی گئی ہے۔
فلم پروڈیوسر عمارہ حکمت ہیں، فلم کے ہدایت کار بلال لاشاری ہیں اور اسکرپٹ ناصر ادیب نے تحریر کیا۔
واضح رہے کہ اس فلم میں ٹیلی ویژن کی معروف جوڑی فواد خان اور ماہرہ خان ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News