وزیراعظم عمران نے کہا ہے کہ پاک کویت تعلقات میں امیر کی شراکت کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سایٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں کویت کے امیر شیخ صباح الاحمد الجابر الصباح کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا۔
Deeply grieved over demise of HH Sheikh Sabah Al Ahmad Al Jaber Al Sabah, Amir of Kuwait. انا لله وانا اليه راجعون .We extend our heartfelt condolences to Crown Prince, Al Sabah family & to the Kuwaiti people. Amir’s contributions to Pak-Kuwait relations will always be remembered
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) September 29, 2020
اپنے پیغام مٰں وزیراعظم عمران خان نے مزید کہا کہ ہم ولی عہد شہزادہ،الصباح خاندان اور کویتی عوام سے دلی تعزیت کرتے ہیں جبکہ پاک کویت تعلقات میں امیر شیخ صباح الاحمد الجابر الصباح کی شراکت کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔
دوسری جانب وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کویت کے حکمران شیخ صباح الاحمد الجابر الصباح کے انتقال پر اظہار افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ امیر کویت کے انتقال پر، شاہی خاندان، کویتی حکومت اور عوام کے ساتھ اظہار تعزیت کرتے ہیں۔
وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ امیر کویت، ایک طویل عرصے تک کویت کے وزیر خارجہ کے منصب پر بھی متمکن رہے ہیں۔
شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ ان کے دورحکمرانی میں پاکستان اور کویت کے مابین دو طرفہ تعلقات کو وسعت ملی جبکہ امیر کویت شیخ صباح الاحمد الجابر الصباح ایک صلح جو، امن پسند اور مشفق، حکمران کے طور پر جانے جاتے تھےہم ان کی مغفرت اور بلندی درجات کیلئے بارگاہِ ایزدی میں دعاگو ہیں۔
یاد رہے کہ امیر کویت شیخ صباح الاحمد الصباح انتقال کر گئے ، اس ضمن میں دیوان امیری کی جانب سے امیر کویت کی وفات کی تصدیق کردی گئی تھی۔
واضح رہے کہ امیرِ کویت امریکا میں زیر علاج تھے جہاں آج ان کا انتقال ہواجبکہ انتقال کے وقت ان کی عمر 91 برس تھی۔
امیر کی جولائی میں اپنے ملک میں بھی سرجری کی گئی تھی اور ان کی صحت میں بہتری سے متعلق 14 ستمبر کو کویتی وزیر اعظم نے کابینہ کو آگاہ بھی کیا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
