Advertisement
Advertisement
Advertisement

ڈی جی رینجرز کا سول اسپتال اور ایس آئی یو ٹی کا دورہ

Now Reading:

ڈی جی رینجرز کا سول اسپتال اور ایس آئی یو ٹی کا دورہ
سول اسپتال

ڈی جی رینجرز  میجر جنرل عمر احمد بخاری نے سول اسپتال اور ایس آئی یو ٹی کا دورہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ڈی جی رینجرز  میجر جنرل عمر احمد بخاری نے سول ہسپتال  اور ایس آئی یو ٹی کا دورہ کیا جہاں سول ہسپتال کے ایم ایس نور سومرو اور ایس آئی یو ٹی کے سی ای اوڈاکٹر ادیب الحسن رضوی نے  استقبال کیا۔

اس موقع پر ڈی جی رینجرز کو ہسپتالوں کے مختلف شعبہ جات کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

میجر جنرل عمراحمد بخاری نے کہا کہ سول ہسپتال اور ایس آئی یو ٹی کی خدمات صحت کی شعبے میں قابلِ تحسین ہیں جبکہ سہولیات اور حالیہ وبائی مرض کوروناکی روک تھام اور علاج کے حوالے سے ڈاکٹرز اور دیگر اسٹاف کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

ڈی جی رینجرز  میجر جنرل عمر احمد بخاری نے مزید کہا کہ ڈاکٹر نور سومرو اور ادیب الحسن رضوی نے صوبہ سندھ بالخصوص کراچی میں قیام امن میں رینجرز کے کردار کو سراہا۔

Advertisement

واضح رہے اس سے قبل ڈی جی رینجرز (سندھ) میجر جنرل عمر احمد بخاری نے کھارا در اور درخشاں پولیس اسٹیشنز کا دورہ کیا تھا، سی سی پی او، ڈی آئی جی پولیس اور دیگر اسٹاف نے ڈی جی رینجرز (سندھ) کا استقبال کیا تھا۔

 تفصیلات کے مطابق سندھ رینجرز کے ترجمان نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ پولیس کے اعلیٰ حکام نے ڈی جی رینجرز (سندھ) کو پولیس اسٹیشنزکے مختلف شعبہ جات کا دورہ کروایا اور بریفنگ دی۔

اس موقع پر ڈی جی رینجرز(سندھ) نے قیام امن کے لیئے سندھ پولیس کی خدمات کو سراہا اور کہا تھا کہ رینجرز اور پولیس کے جوان مل کر دہشت گردی کامقابلہ کرنے اور اپنے فرائض کی بجاآوری کے لیئے ہر وقت تیار ہیں اور دہشت گردوں کے آگے سیسہ پلائی ہوئی دیوار ثابت ہونگے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فرضی طیارہ حادثہ کی ہنگامی مشق کل ہو گی
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
شہرقائد میں ٹریفک کی خلاف ورزی؛ دوسرے روز بھی ڈھائی کروڑ سے زائد کے ای چالان
بنگلادیش کے وزیرخزانہ کا ایف ٹی او سیکرٹریٹ کا دورہ؛ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی قیادت کو خراجِ تحسین
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر