ترجمان بی آرٹی عمیر خان نے کہا ہے کہ مسافروں کا تحفظ اولین ترجیح ہے۔
تفصیلات کے مطابق بی آر بسوں میں آتشزدگی پر ترجمان بی آر ٹی عمیر خان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ بس کمپنی کی سفارش پر مسافروں کی حفاظت کے لیے سروس عارضی طور پر معطل کی گئی ہے۔
عمیر خان نے اپنے بیان میں کہا کہ بی آرٹی کی تمام بسوں کا مفسل انسپیکشن ہوگا جبکہ بسوں کو دوبارہ تیکنیکی اعتبار سے کلیئر کرنے کے بعد سروس بحال کی جائیگی۔
ترجمان بی آر ٹی عمیر خان نے مزید کہا کہ عارضی معطلی مستقبل میں ناخوشگوار واقعات سے بچنے کے لیے ضروری ہے، تحقیقات کو تیز کرنے اور اصل وجہ جاننے بس بنانے والی کمپنی کے مزید ٹیم ممبرز پہنچ چکے ہیں
واضح رہے اس سے قبل اتوار بازار حیات آباد کے قریب فیڈر روٹس پر بی آر ٹی بس میں معمولی آگ بھڑک اٹھی جس پر ریسکیو1122 فائر فائٹرز کی جانب سے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پالیا گیا تھا۔
ریسکیو ذرائع کا کہنا تھا کہ آگ لگنے کے واقع میں تمام مسافر محفوظ ہیں۔
اس ضمن میں ترجمان ٹرانس پشاور محمد عمیر خان کا کہنا ہے کہ ات آباد میں بی آر ٹی کی آزمائشی بس میں معمولی چنگاری پر قابو پایا لیا گیا ہے۔
انہوں نے بتایا ہے کہ چنگاری بھڑکنے کے فوری بعد بس میں موجود آگ بجھانے والے آلے کی مدد سے بروقت قابو پالیا گیا۔
ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ بی آر ٹی کی تمام بسوں کے ڈرائیورز کو ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کے حوالے سے ٹریننگ دی گئی ہے جبکہ تمام بسوں میں ہنگامی صورت حال کے حوالے سے غیر معمولی آلات نصب ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
