پاکستان شوبز انڈسٹری کی خوبصورت اداکارہ رمشا خان نے شوبز انڈسٹری کے نامور اداکار فواد خان کے ساتھ کام کرنے کی خوائش ظاہر کر دی ہے۔
اداکارہ رمشا خان نے دورانِ انٹرویو میزبان کے سوال پوچھنے پر بتایا کہ فواد خان پسندیدہ اداکار ہیں اور ان کے ساتھ کام کرنے کی خوائش بھی ہے۔
انٹرویو میں میزبان وقاص خان نے ان سے کئی سوالات پوچھےجس میں یہ سوال بھی شامل تھا کہ کیا فلموں میں کام کرنے کا ارادہ ہے؟
جس کے جواب میں ادکارہ نے بتایا کہ فلموں میں کام کرنے کا اردہ ضرور رکھتیں ہوں لیکن اس سے پہلے ڈرامہ انڈسٹری میں مقبولیت حاصل کرنا چاہتی ہوں۔
دوسری جانب اداکارہ سے پوچھا گیا کہ بابر اعظم اور ویرات کوہلی سے اپنے پسندیدہ کرکٹر کا انتخاب کریں تو رمشا خان نے پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کرکٹر بابر اعظم کا انتخاب کیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
