
پی ٹی آئی سنٹرل پنجاب کے صدر اعجازاحمد چوہدری نے کہا ہے کہ حکومت اور پوری قوم اپنے اداروں کے ساتھ کھڑی ہے۔
تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی سنٹرل پنجاب کے صدر اعجازاحمد چوہدری اور جنرل سیکرٹری علی امتیاز وڑائچ سے پارٹی سیکرٹریٹ میں مسلم لیگ (ن) کے رکن صوبائی اسمبلی میاں جلیل شرقپوری کی ملاقات ہوئی ہے۔
ملاقات میں موجودہ ملکی سیاسی صورت پرتفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ اعجاز چوہدری نے نواز شریف کی تقریر پر لیگی ایم پی اے میاں جلیل شرقپوری کے موقف کو سراہا۔
پی ٹی آئی سنٹرل پنجاب کے صدر نے کہا کہ (ن) لیگ کے رکن پارلیمنٹ مفرور نواز شریف پر عدم اعتماد کا اظہار کررہے ہیں جبکہ نواز شریف کی تقر یر بھارت اور اسرئیل کو خوش کرنے کی کوشش تھی۔
اعجازاحمد چوہدری نے یہ بھی کہا کہ سزا یافتہ اشتہاری مجرم کے بیان کو ملک کی غیور عوام نے مسترد کر دیا ہے۔
پی ٹی آئی سنٹرل پنجاب کے صدر کا کہنا تھا کہ ملک دشمن ایجنڈے پر عمل پیرا ٹولہ اپنے ناپاک عزائم میں کامیاب نہیں ہو سکتا جبکہ وزیراعظم عمران خان ملک دشمن عناصر کا ڈٹ کر مقابلہ کررہے ہیں
اعجازاحمد چوہدری کا یہ بھی کہنا تھا کہ وزیرا عظم عمران خان نے مقبوضہ کشمیر اور فلسطین کا سفیر ہونے کا حق ادا کر دیا ہے۔
پی ٹی آئی سنٹرل پنجاب کے صدر اعجازاحمد چوہدری کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان نے فاشسٹ مودی کی ریاستی غنڈہ گردی عالمی برادری کے سامنے عیاں کر دی ہے جبکہ دنیا تحریک انصاف کی حکومت کی کامیاب پالیسیوں کی دنیا معترف ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News