Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

کراچی کا انفراسٹرکچر بہترکرنے کیلئے سندھ حکومت ہی کام کررہی ہے

Now Reading:

کراچی کا انفراسٹرکچر بہترکرنے کیلئے سندھ حکومت ہی کام کررہی ہے
انفراسٹرکچر

وزیراطلاعات سندھ ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ کراچی کا انفراسٹرکچر بہترکرنے کے لئے سندھ حکومت ہی کام کررہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراطلاعات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حالیہ بارشوں سے کراچی، حیدر آباد، میرپور خاص، شہید بینظیر آباد متاثر ہوئے جبکہ اگر کراچی کا انفراسٹرکچر بہتر کرنے کی بات ہے تو اس کے لئے سندھ حکومت ہی کام کررہی ہے۔

وزیراطلاعات سندھ نے کہا کہ شہر میں گرنے والی عمارتیں غیر قانونی تھیں اور ان غیر قانونی تجاوزات میں کے ایم سی اور ڈی ایم سیز بھی ملوث رہی ہیں، پہلی بار بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے 40 ملازمین برطرف کیے۔

ناصر شاہ نے یہ بھی کہا کہ مشرف دور میں لوگوں کو نالوں پر الاٹمنٹ دی گئی، وزیر بلدیات جام خان دور میں گجر اور دیگر نالوں سے تجاوزات ہٹائیں تو اسٹے آگیا، جسٹس گلزار احمد کا شکریہ جن کے احکامات کے بعد اسٹے نہیں ملے گا۔

وزیراطلاعات سندھ ناصر حسین شاہ نے مزید کہا کہ کچے کے علاقے میں محکمہ جنگلات کے زیر قبضہ زمین خالی کرائی جبکہ 1600 سے زائد غیرقانونی تعمیرات گرائی، مزید کارروائی کریں گے۔

Advertisement

مزید پڑھیں

کراچی میں غیر قانونی اور کمزور عمارتوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی

کمشنر کراچی سہیل راجپوت کا کہنا ہے کہ شہر بھر میں فوری...

واضح رہے اس سے قبل کمشنرکراچی سہیل راجپوت نے لیاری میں گرنے والی عمارت کی جگہ کا دورے پرمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ شہر میں موجود غیر قانونی اور کمزور عمارتوں کو خالی کروایا جائے گا۔

سہیل راجپوت کا کہنا تھا کہ شہر بھر میں فوری طور پر غیر قانونی اور کمزور عمارتوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی اور انہیں خالی کروایا جائے گا۔

کمشنر کراچی سہیل راجپوت کا مزید کہنا تھا کہ غیر قانونی تعمیرات کے خلاف گرینڈ آپریشن کرنے جا رہے ہیں، عمارتیں خالی کرانے کے بعد رہائشیوں کو بدلے میں امداد دی جائے گی، متاثرین کی امداد کے لیے حکومت کے ساتھ مل کر اقدامات کر رہے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان کا عراق سے مزید 12سپر مشاق طیاروں کی فروخت کا معاہدہ
نائب وزیراعظم بنانا وزیراعظم کا صوابدیدی اختیار ہے، اسحاق ڈار
زمبابوے کو رواں سال کے آخر تک پہلے سپر مشاق طیارے کی فراہمی متوقع
’’سگریٹ، دیگرغیرضروری اشیا پرٹیکسزکی شرح میں اضافہ پاکستانی معیشت کیلئےضروری ہے‘‘
بول نیوزنےرواں مالی سال کےترقیاتی اخراجات کی تفصیلات حاصل کرلیں
پاکستان کے معاشی استحکام کے آثار مضبوط ہیں، آئی ایم ایف نے رپورٹ جاری کردی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر