پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار مانی نے اپنی اہلیہ حرا مانی کی پُرانی تصویر شئیر کر دی۔
اداکار اور میزبان سلمان ثاقب شیخ عُرف مانی نے فوٹو، ویڈیو شیئرنگ ایپلیکیشن انسٹاگرام پر تصویر جو شئیر کی اُس میں دونوں خوشگوار موڈ میں نظر آ رہے ہیں اور مزکورہ تصویر پرانی معلوم ہو رہی ہے ۔
مانی نے حرا کی جانب اشارہ دیتے ہوئے اپنی پوسٹ پر کیپشن دیا ہے کہ ’یہ ہیں میری دُلہن،‘ اُنہوں نے اپنے مداحوں کو مخاطب کرتے ہوئے مزید لکھا ہے کہ ’تم اِ ن سے ملو۔‘
واضح رہے کہ حرا کے مداحوں کی جانب سے اسے خوب پسند کیا جا رہا ہے اور سب ہی اُن کی اس تصویر پر پسندیدگی کا اظہار بھی کر رہے ہیں ۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
