
برطانوی یو ٹیوبر زید علی نے اپنی اہلیہ یمنیٰ کو کوئین قرار دے دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق عالمی شہرت یافتہ پاکستانی نژاد زید علی نے اپنی اہلیہ یمنیٰ کے لیے ایک تعریفی نوٹ لکھا ہے۔
زید علی نے فوٹو، ویڈیو شیئرنگ ایپلیکیشن انسٹا گرام اکاؤنٹ پر اپنی اہلیہ کے ہمراہ ایک خوبصورت تصویر شیئر کی ہے جس میں دونوں نے سیاہ رنگ کا لباس زیب تن کر رکھا ہے اور کافی خوبصورت نظر آ رہے ہیں ۔
https://www.instagram.com/p/CE9d0pipWPD/?utm
دوسری جانب زید علی نے انسٹاگرام پر تصویر شیئر کرتے ہوئے ساتھ میں اپنی اہلیہ کے لیے پیغام میں لکھا ہے کہ ’آ ج سے تین سال قبل جب ہماری شادی ہوئی تھی تو یمنیٰ کو اپنی شخصیت سے متعلق عوام کی جانب سے کافی تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا مگر انہوں نے اپنےاوپر ہونے والی تنقید کو بہت اچھے طریقے سے ڈیل کیا تھا۔‘
انہوں نے مزید کہ ’3 سال بعد آج کے دن بھی یمنیٰ اتنی ہی زیادہ پُر اعتماد ہیں جیسے پہلے ہوا کرتی تھیں۔‘
یاد رہے کہ زید علی نے اپنی پوسٹ میں اہلیہ کے لیے مزید لکھا کہ ’یمنیٰ تم کوئین ہو، اور ساتھ میں دل کا ایموجی بھی بنایا۔‘
مداحوں کا اُن کی اہلیہ، یمنیٰ سے متعلق کہنا ہے کہ وہ بہت خوبصورت ہیں، لوگوں کے دیکھنے کے انداز ہی میں کوئی مسئلہ ہے۔
واضح رہے کہ زید علی کی اس پوسٹ پر اُن کے مداحوں کی جانب سے اُنہیں خوب سراہا جا رہا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News