کوئٹہ میں سبزیوں کی قمیتیں آسمان سے باتیں کرنے لگیں۔
تفصیلات کے مطابق کوئٹہ میں سبزیوں کی قیمتوں میں اچانک اضافہ کردیا گیا جس کے باعث شہر کی سبزی مارکیٹ میں مہنگائی کی لہر برقرار ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹماٹر فی کلو 120 سے 150 روپے، پیاز 60 روپے فی کلو فروخت ہو رہا ہے جبکہ مارکیٹوں میں توری فی کلو 110 سے 120 روپے کلو فروخت ہونے لگا۔
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ آلو فی کلو 50 سے 60 روپے،کریلا 70 روپے فی کلو فروخت ہو رہا ہے جبکہ بھنڈی 120 سے 130 روپے فی کلو فروخت کی جا رہی ہے، کدو 60 سے بڑھ کر 70 روپے اور ادراک پاؤ 100 روپے کی ہوگئی ہے۔
سبزیوں کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ سے عوام پریشان ہیں اور ان کا مطالبہ ہے کہ حکومت سبزیوں کی قیمتوں کو فوری طور پر کم کروائے۔
واضح رہے اس سے قبل لاہور میں لہسن کی قیمت 220 روپے فی کلو تک پہنچ گئی تھی
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
