Advertisement
Advertisement
Advertisement

عورت کو چیز سمجھنے کی بجائے انسان سمجھا جائے، اعجاز اسلم

Now Reading:

عورت کو چیز سمجھنے کی بجائے انسان سمجھا جائے، اعجاز اسلم
اعجاز اسلم

پاکستان کے نامور اداکار اعجاز اسلم نے موجودہ صورتحال کو دیکھتے ہوئے کہا کہ عورت کو چیز سمجھنے کی بجائے انسان سمجھا جائے۔

اداکار اعجاز اسلم نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کہا کہ ایک صحت مند معاشرے میں خواتین کو محفوظ محسوس کروایا جاتا ہے اور اسے اس بات کا اطمینان دیا جاتا ہے کہ اسے ہر حال میں سنا جائے گا۔

Advertisement

یاد رہے کہ لاہور موٹر وے پر خاتون کے ساتھ ہونے والی اجتماعی زیادتی کے افسوسناک واقعے نے پورے ملک کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔

اداکار نے کہا کہ بطور مرد ہماری پہلی ذمہ داری یہ ہے کہ ہماری موجودگی خواتین کو خوف زدہ کرنے کی بجائے عزت کے محفوظ ہونے کا احساس دلائے۔

اعجاز اسلم نے مزید کہا کہ ہم سب کو خواتین کو عزت اور مقام دینا چاہیے جس کی وہ حقدار ہیں۔

واضح رہے کہ اس حادثے پرعوام کے ساتھ حکومت اور شوبز کی معروف شخصیات بھی اس حادثے پر آواز اٹھارہی ہیں اور ملزمان کو کڑی سزا دینے کا مطالبہ کررہی ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
عالمی مقابلہ حسن میں ماڈل کی شرمندہ کر دینے والی غلطی؛ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
بلوچستان سے متعلق بیان پر سوشل میڈیا صارفین کی سلمان خان پر کڑی تنقید
علی انصاری نے سوشل میڈیا پر ’بلین ویوز‘ حاصل کرنے کا راز بتادیا
علی ظفر نے عالمی اعزاز اپنے نام کرلیا
اداکارہ فجر شیخ رشتۂ ازدواج میں منسلک؛ شادی کی تصاویر وائرل
ممتاز گلوکارہ زبیدہ خانم کو مداحوں سے بچھڑے 12 برس بیت گئے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر