
شوہرثانی کو ریلیف گڈ ٹو سی یو کا تسلسل دکھائی دیتا ہے، طلال چوہدری
پولیس کے اسپتال پہنچے سے پہلے طلال چوہدری اسپتال سے روانہ ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق عائشہ رجب کو ہراساں کرنے کے معاملے میں بیان ریکارڈ کرنے کیلئے آنے والی پولیس کے اسپتال پہنچے سے پہلے پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چوہدری اسپتال سے نکل گئے، لاہور فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی بیان ریکارڈ کئے بغیر واپس روانہ ہو گئی۔
اے ایس پی عبد الخالق کا اپنے بیان میں کہنا ہے کہ آج ہماری طلال چوہدری سے ملاقات نہیں ہوسکی، طلال چوہدری سے دوبارہ جلد رابطہ کیا جائے گا۔
عبد الخالق کا یہ بھی کہنا ہے کہ عملے نے بتایا کہ طلال چوہدری کو ڈسچارج کر دیا گیا ہے اور وہ ایک گھنٹہ پہلے جا چکے ہیں۔
اے ایس پی عبد الخالق کا مزید کہنا ہے کہ خاتون کا بیان بھی ریکارڈ نہیں کیا جا سکا، اگر رابطہ ہو گیا تو آج طلال چوہدری کا بیان لینے کی کوشش کریں گے۔
اسپتال عملہ کے ذرائع کا کہنا تھا کہ طلال چوہدری کے بل کے پیسے ان کے بھائی نے ادا کر دئیے ہیں جبکہ ڈاکٹرز اور طلال چوہدری کی باہمی مشاورت پر اسپتال سے ڈسچارج کیا گیا۔
یاد رہے کہ 24 ستمبر کی رات طلال چوہدری فیصل آباد میں مبینہ حملے میں زخمی ہوگئے تھے، طلال چوہدری کے بائیں کندھے پر چوٹ آئی ہے اور وہ لاہور کے نجی اسپتال میں زیرعلاج تھے۔
دوسری جانب طلال چوہدری پر تشدد کے سلسلے میں ایس ایس پی آپریشنز فیصل آباد نے فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی بنا دی، نوٹیفکیشن کے مطابق کمیٹی طلال چوہدری اور عائشہ رجب علی کے معاملے کی تحقیقات کر کے تین روز میں رپورٹ دے گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News