
پاکستان کی نامور اداکارہ عروہ حسین نے اپنے شوہر فرحان سعید کی دوسری شادی کرنے کے حوالے سے اہم انکشاف کردیا۔
اداکارہ عروہ حسین نے بتایا کہ اگر اُن کے شوہر فرحان سعید دوسری شادی کرنا چاہیں گے تو وہ خاموش رہیں گی اور کوئی خاص ردعمل نہیں ہوگا۔
سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر اداکارہ کا ایک شو میں شرکت کا ویڈیو کلپ زیر گردش ہے جس میں میزبان کی جانب سے پوچھے گئے سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر انہیں پتہ چلے کہ فرحان سعید دوسری شادی کر رہے ہیں تو وہ شادی رکوانے کے لیے نہیں جائیں گی۔
عروہ حسین نے کہا کہ فرحان سعید کے دوسری شادی سے متعلق فیصلے پر وہ خاموشی اختیار کریں گی۔
واضح رہے کہ اداکارہ و ماڈل عروہ حسین اور گلوکار و اداکار فرحان سعید 16 دسمبر 2016 کو رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News