Advertisement
Advertisement
Advertisement

فیصلے تو ہورہے ہیں لیکن انصاف نہیں، مصطفیٰ کمال

Now Reading:

فیصلے تو ہورہے ہیں لیکن انصاف نہیں، مصطفیٰ کمال
مصطفی کمال

چیئرمین پی ایس پی مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ ملک میں فیصلے تو ہورہے ہیں لیکن انصاف نہیں ہورہا۔

تفصیلات کے مطابق پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین و سابق میئر کراچی مصطفیٰ کمال نے کہا کہ3 کروڑ آبادی کے شہر کو پیپر میں ایک کروڑ 60 لاکھ بتایا گیا، آپ ہمیں صحیح نہ گن کر ملکی نظام تباہ و برباد کررہے ہیں۔

چیئرمین پی ایس پی نے کہا کہ ملکی نظام ہینگ ہوگیا ہے اور اپنی افادیت کھو چکا ہے، ریفارمز کا ایجنڈا دھرے کا دھرا رہ گیا۔

مصطفیٰ کمال نے یہ بھی کہا کہ ریفارمز کا نام لیکر آنے والی حکومت مصلحت پسندی کا شکار ہوگئی جبکہ کے پی حکومت کی مثال دی جاتی تھی، سیاسی انتقام کیلئے استعمال شروع کردیا گیا۔

چیئرمین پی ایس پی کا کہنا تھا کہ ملک میں ڈھائی کروڑ بچے اسکول جانے کی عمر میں تعلیم سے محروم ہیں اور یہ ڈھائی کروڑ بچے جب بڑے ہوں گے اور تعلیم یافتہ نہیں ہوں گے تو دہشتگرد نہیں بنیں گے تو اور کیا بنیں گے۔

Advertisement

 مصطفیٰ کمال کا یہ بھی کہنا تھا کہ کراچی اور حیدرآباد کے لوگوں کی صحیح گنتی ہوجائے تو سندھ کی آبادی کا 55 فیصد ہے جبکہ ان 55 فیصد کے حساب سے ہمیں اسمبلی میں نشستیں ملیں تو وزیراعلیٰ بھی شہر سے ہوگا۔

چیئرمین پی ایس پی مصطفیٰ کمال کا مزید کہنا تھا کہ 125 ارب روپے خرچ کیے، ریکارڈ پیش کیا پھر بھی آج کچرا جمع کردیا گیا جبکہ حکومت سے مطابہ کرتے ہے کہ کل حادثے میں 15 افراد جاں بحق ہوئے ان کے ورثا کی داد رسی کریں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
محسن نقوی قومی ٹیم کی حوصلہ افزائی کےلئے پریکٹس سیشن میں پہنچ گئے
3 لاکھ 50 ہزار حج درخواست گزاروں کا ڈیٹا ڈارک ویب پر لیک
پاکستان میں کالے جادو پر قید اور بھاری جرمانے کی تجویز، نیا بل سینیٹ میں پیش
آئی اے ای اے نے پاکستان کے سول نیوکلیئر پروگرام کو تسلی بخش قرار دیدیا
پاکستان سے مانچسٹر جانے والوں کے لیے خوشخبری
معصوم ارتضیٰ کی شہادت باہمت والدین کی استقامت اور وطن سے لازوال محبت کی انمول داستان
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر