Advertisement
Advertisement
Advertisement

پنجاب کے سرکاری وغیرسرکاری ہسپتالوں کے متعلق بڑ انکشاف

Now Reading:

پنجاب کے سرکاری وغیرسرکاری ہسپتالوں کے متعلق بڑ انکشاف
پنجاب

پنجاب کے سرکاری وغیرسرکاری اسپتالوں کے متعلق بڑ انکشاف سامنے آگیا ، بول نیوز نے صوبے کے تمام اسپتالوں سے متعلق تیار رپورٹ حاصل کرلی۔

 رپورٹ محکمہ صحت کی جانب سے چیف سیکرٹری پنجاب کو بھجوائی گئی جس کے تحت صوبے بھر کے سرکاری وغیرسرکاری اسپتال بیماریاں اور موت بانٹنے لگے۔

 رپورٹ کے مطابق غیرمعیاری علاج معالجے اور ڈاکٹروں کی غفلت پر پنجاب کے 400 ہسپتالوں کے خلاف کارروائی کی گئی۔

 رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پنجاب کے 305سرکاری و غیر سرکاری اسپتالوں کو جرمانے کردئیے گئے جبکہ سرکاری وغیر سرکاری اسپتالوں کو جرمانے محکمہ صحت نے کئے۔

 رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ صوبے کے 93سرکاری و پرائیویٹ اسپتالوں کو وارننگ دی گئی جبکہ سرکاری اسپتالوں میں لاہور کے گنگارام ہسپتال کو 25 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا۔

Advertisement

 رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ لاہور کے میاں میر اسپتال کو 10 ہزار لیڈی ولنگڈن کو 20 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا جبکہ جناح ہسپتال کو 30 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا۔

 رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ گورنمنٹ ٹیچنگ اہسپتال شاہدہ کو 50 ہزار انمول کو 20ہزار روپے جرمانہ کیا گیا جبکہ لاہور میں امراض قلب کے مشہور اسپتال پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کو 50 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا۔

 رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ گورنمنٹ داتا دربار اسپتال کو 50 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا جبکہ نواز شریف اسپتال یکی گیٹ لاہور کو 20 ہزار روپے اور نشتراسپتال ملتان کو 20 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا۔

 رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ ڈی ایچ کیو ٹیچنگ ہسپتال سرگودھا کو 10 ہزار روپے جرمانہ، ڈی ایچ کیو ٹیچنگ ہسپتال ساہیوال کو 35 ہزار ، ڈی ایچ کیو چکوال کو 30 ہزار ، ڈی ایچ کیو راجن پور کو 50 ہزار جبکہ ڈی ایچ کیو مظفر گڑھ کو 20 ہزار اور ڈی ایچ کیو اوکاڑہ کو 20ہزار روپے جرمانہ کیا گیا۔

 رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ڈی ایچ کیو چنیوٹ، ڈی ایچ کیو منڈی بہاؤالدین، ڈی ایچ کیو لودھراں، پرائیویٹ ہسپتالوں میں ڈی ایچ اے لاہور کے رشید اسپتال، ایوسینا میڈیکل کالج اسپتال، سنٹرل پارک ٹیچنگ اسپتال، رشید اسپتال گارڈن ٹاون لاہور، اقرا میڈیکل کمپلیکس جوہر ٹاون لاہور، سنٹرل پارک ٹیچنگ اسپتال کو 20 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا۔

 رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ اکرم میڈیکل کمپلیکس جیل روڈ لاہور اور یاسمین کلینک جوہر ٹاون کو 10 ہزار جبکہ الرازی ہیلتھ کئیر ایم ایم عالم روڈ لاہور اور صغرئ شفیع میڈیکل کمپلیکس نارووال کو 50 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سود کی شرح اور ایکسچینج ریٹ کی تبدیلی سے قرض کا بوجھ بڑھنے کا خدشہ، رپورٹ
آذربائیجان ٹورازم بورڈ کا کامیاب روڈ شو اسلام آباد میں اختتام پذیر ہوگیا
ای ٹریفک چالان کی شفافیت کا پول کھل گیا، حیدرآباد کے شہری کو غلط چالان موصول
افغانستان کو امن کی ضمانت دینا ہوگی ، خواجہ آصف
ٹرمپ نے پاکستان بھارت کے درمیان جنگ بندی کروا کر لاکھوں جانیں بچائیں ، شہباز شریف
ٹی ایل پی کے سابق ٹکٹ ہولڈرز کا پُر تشدد سیاست سے لاتعلقی کا اعلان
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر