ترکش اداکارہ اسرابیلجک کی ویڈیو وائرل ہو گئی۔
تفصیلات کے مطابق اداکارہ اسرا کی ایسی ویڈیو سامنے آ گئی ہے جسے دیکھ کر آپ بھی داد دیئے بغیر نہ رہ پائیں گے۔
ارطغرل میں ” حلیمہ سلطان “ کا کردار نبھا کر دنیا بھر میں شہرت حاصل کرنے والی ترک اداکارہ ” اسرا ءبیلجک “ کے پاکستان میں بھی بے پناہ مداح ہیں۔
خیال رہے کہ کسی بھی بڑے کردار کو نبھانے کیلئے پہلے اس کی تیاری کی جاتی ہے اور اس کردار میں ڈھلنے کیلئے بھر پور محنت کی بھی ضرورت ہوتی ہے۔
جیسا کہ اسرا ءبیلجک کا ارطغرل میں کردار ایک جنگجو سردار کی بیوی کا ہے جس کیلئے انہیں تلوار بازی اور دیگر چیزوں میں بھی مہارت حاصل ہونا ضروری تھی ۔
ڈرامے کی شوٹنگ سے قبل اسراءبیلجک کو کردارمیں ڈھلنے کیلئے ان جیسا بننا ضروری تھا جس کیلئے انہوں نے بے پناہ محنت کی ،اداکارہ نے تلوار بازی بھی سیکھی ۔
واضح رہے کہ اسراءبیلجک کی بہت سی ویڈیو وائرل ہوئی جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اداکارہ تلوار بازی سیکھ رہی ہیں اور ساتھ ساتھ وہ جم میں سخت محنت بھی کر رہی ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News