
دہشتگردی کے خاتمے اور قیام امن اور کیلئے اپنی جان کا نذرانہ پیش کرنے والے شہید سب انسپکٹر رحیم خان کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی۔
تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں پولیس مقابلے میں ملزماں کی فائرنگ سے شہید ہونے والے سب انسپکٹر رحیم خان کی نماز جنازہ گارڈن ہیڈ کواٹر میں ادا کر دی گئی۔
سب انسپکٹر رحیم خان ڈکیتی کی واردات میں ملوث چار ملزمان سے فائرنگ کے تبادلے میں جام شہادت شہید نوش کیا۔
شہید کی نماز جنازہ میں ایڈیشنل آئی جی کراچی سمیت سینئیر پولیس افسران نے شرکت کی جبکہ ایڈیشنل آئی جی کراچی نے شہید سب انسپکٹر رحیم خان کو خراج عقیدت پیش کیا۔
ذرائع کے مطابق شہریوں کی جان و مال کے تحفظ، امن و امان کے قیام، دہشتگردوں اور جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی کیلئے ابتک کراچی پولیس کے سینکڑوں افسران و جوانوں نے جام شہادت نوش کیا ہے۔
یاد رہے شہید سب انسپکٹر رحیم خان کی عمر 56 سال اور تھانہ گلستان جوہر میں ایڈیشنل ایس ایچ او تعینات تھے، شہید نے پسماندگان میں بیوہ دو بیٹے اور دو بیٹیاں چھوڑیں ہیں۔
شہید سب انسپکٹر نے 1986 میں پولیس فرس جوائن کی اور مختلف عہدوں پر ایمانداری سے اپنے فرائض سرانجام دیتے ہوئے آج مورخہ 25 ستمبر 2020 کو فرض کی راہ میں جان دی۔
واضح رہے گلستان جوہر میں پولیس اہلکاروں نے ایک مشتبہ گاڑی کو روکنے کی کوشش کی تو ملزمان فرار ہوگئے، پولیس موبائل نے ملزمان کا پیچھا کیا جس پر ملزمان نے چلتی گاڑی سے فائرنگ کر دی۔
ایس ایس پی ایسٹ ساجد سدوزئی کے مطابق گلستان جوہر میں ہونے والے مقابلے میں پولیس اور ملزمان کے درمیان دو طرفہ فائرنگ کا تبادلہ ہوا، ملزمان کی فائرنگ سے سب انسپکڑ شہید ہوگئے تھے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News