
پاکستان کی ہر دل عزیز گلوکارہ مومنہ مستحسن نے اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ آخر ان کی پہچان کس سے ہے۔
گلوکارہ مومنہ مستحسن نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر ایک پیغام جاری کیا، جس کے ساتھ انھوں نے سالگرہ کے کیک کی ایک تصویر شیئر کی۔
https://www.instagram.com/p/CFCrY9AHp2D/
گلوکارہ نے اپنے پیغام میں کہا کہ پاکستان اور اس کا ہر حصہ میری پہچان ہے۔
خیال رہے کہ مومنہ نے کہا کہ میں پاک سر زمین کی خدمت کے لیے جیتی ہوں اور اپنی ممکنہ صلاحیتوں کے ساتھ اس کی خدمت میں اپنا حصہ ڈالتی ہوں۔
دوسری جان ب گلوکارہ مومنہ نے کیک دینے والے شخص کا شکریہ کرتے ہوئے کہا کہ اس متفکر طرح کے کیک کا بہت شکریہ۔
کیک پاکستان کے نقشے کی طرح بنا ہوا تھا جس میں ملک کے مشہور تاریخی مقامات کو بھی دکھایا گیا تھا، جبکہ اس ساتھ مومنہ مستحسن کی تصویر بھی موجود تھی۔
گلوکارہ کا یہ بھی کہنا تھا کہ اس کیک سے بہتر میری نمائندگی نہیں ہوسکتی تھی۔
واضح رہے کہ مومنہ مستحسن نے اپنے پیغام میں پاکستان پائندہ باد کا نعرہ بھی بلند کیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News