 
                                                                              وزیر بلدیات واطلاعات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ ہمارے خلاف نیب کی کارروائیاں نئی چیزیں نہیں ہیں ۔
تفصیلات کےمطابق وزیر بلدیات واطلاعات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے خلاف نیب کی کارروائیاں نئی چیزیں نہیں ہیں، پیپلز پارٹی کیسز کا سامنا کرتی آرہی ہے اور کرتی رہے گی۔
وزیر بلدیات واطلاعات سندھ نے کہا کہ جزیروں سے متعلق پیپلز پارٹی کی کوئی دہری پالیسی نہیں ہے، جزائر کے عوام کو ان کا حق دیا جائے گا۔
سید ناصر حسین شاہ نے یہ بھی کہا کہ مقامی لوگوں کو ان شہروں میں ترجیح دی جائے گی تو سندھ حکومت اپنا حصہ رکھے گی۔
وزیر بلدیات واطلاعات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے مزید کہا کہ اگر ذوالفقار آباد بنتا تو اس کا بھی فائدہ ہوتا اس کی بھی مخالف کی گئی جبکہ بھنڈر اور ڈنگی کے حوالے سے وہاں کے عوام کے حق جو ہوگا سندھ حکومت اس کا ساتھ دے گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

 
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                 