
غلام سرور خان کا آئی پی پی میں شمولیت کا باقاعدہ اعلان
وزیرہوابازی غلام سرورخان نے کہا ہے کہ بغیر پائلٹ طیاروں کا نظام ہوابازی کے نظام میں ایک نیا اور اہم جزو ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیرہوابازی غلام سرورخان کی صدارت اسلام آباد میں اہم اجلاس ہوا جس میں ان مینڈ ایرکرافٹ سے سسٹم پالیسی پر مشاورت کی گئی۔
وزیرہوابازی نے کہا کہ اسٹیک ہولڈرز کی نظرثانی اور تجاویز کے بعد بغیر پائیلٹ فضائی نظام کی پالیسی کو جلد کیبینٹ میں منظوری کے لئے پیش کردیا جائے گا۔
غلام سرورخان نے یہ بھی کہا کہ بغیر پائیلٹ فضائی نظام کی پالیسی کا ڈرافٹ ایوی ایشن ڈویژن کی طرف سے پہلے ہی تمام اسٹیک ہولڈرز کو بھجوایا جا چکا ہے۔
وزیرہوابازی کا کہنا تھا کہ بل تجاویز اور نظرثانی کے بعد بہت جلد کیبینٹ میں منظوری کے لئے پیش کردیا جائے گا۔
غلام سرورخان کا یہ بھی کہنا تھا کہ بغیر پائلٹ طیاروں کا نظام ہوابازی کے نظام میں ایک نیا اور اہم جزو ہے اس سے امپورٹ اور ایکسپورٹ میں اضافہ بھی ہوگا جبکہ اس پالیسی کی تشکیل سے مقامی صنعت مزید ترقی کرے گی۔
وزیرہوابازی غلام سرورخان کا مزید کہنا تھا کہ بغیرپائیلٹ فضائی نظام کی پالیسی کا مقصد بغیر پائیلٹ طیارے ڈرونز،ماڈل ائیر کرافٹ، کوارڈکاپٹراور ہوائی غباروں کی درجہ بندی کرنا اور آپریٹرز کے معیار اہلیت مقررکرنا ہے۔
اس موقع پرسیکریٹری ایوی ایشن نے کہا کہ بغیر پائیلٹ فضائی نظام کی پالیسی میں وسیع پیمانے پر تفریحی ،غیرتفریحی، کھیلوں، فوٹوگرافی، میڈیا کوریج، تجارتی، زراعت اور بہت سے دوسرے حصوں میں ان مینڈ ائیر کرافٹ کے استعمال کا احاطہ کیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News