
پاکستان کے معروف اداکاراداکار عثمان مختار نے بتایا کہ اُن کا سب سے پہلی بار دل 15 سال کی عمر میں ٹوٹا تھا ۔
اداکار عثمان مختار کے انٹرویو کا ایک چھوٹا سا کلپ سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہا ہے۔
ویڈیو میں عثمان مختار اپنی نجی زندگی سے متعلق بات کرتے ہوئے اپنے پہلے کرَش اور دل ٹوٹنے سے متعلق بات کر رہے ہیں ۔
https://www.instagram.com/p/CEl9533lpGa/?utm
عثمان مختار سے میزبان کی جانب سے سوال کیا گیا کہ اُن کا دل پہلی بار کب ٹوٹا تھا۔
جس پر عثمان مختار کا کہنا تھا کہ ’اُن کا سب سے پہلی بار جب دل ٹوٹا تھا اُس وقت وہ 14 سے 15 کے تھے۔
انہوں نے بتایا کہ اُنہیں ایک لڑکی پسند آئی تھی جسے اُنہوں نے اپنی پسندیدگی سے متعلق بتایا بھی تھا مگر اُس لڑکی نے اُنہیں منع کر دیا تھا۔
عثمان مختار اپنے پہلے کرش سے متعلق بات کرتے ہوئے بتا رہے ہیں کہ ’اُنہیں زندگی کا پہلا کرش چوتھی کلاس میں ایک لڑکی پر آیا تھا جو اُنہیں بہت پسند تھی مگر وہ اس سے بات نہیں کر پائے اور نہ ہی اُس لڑکی کو بتا سکے کہ وہ اسے پسند کرتے ہیں۔
اداکار نے مزید بتایا کہ اُس لڑکی کا تعلق آرمی خاندان سے تھا۔
ایک سال بعد لڑکی کے والد کی کسی دوسرے شہر میں پوسٹنگ ہو گئی تھی اور وہ لڑکی شہر چھوڑ گئی تھی، اُس کے بعد وہ اُس لڑکی سے کبھی نہیں ملے۔
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں سارہ خان کی شادی پر اداکار پر کافی میمز بنائی گئی اور کہا گیا تھا کہ اداکار جس اداکارہ کے ساتھ کام کرتے ہیں اُس کی شادی ہو جاتی ہے کیونکہ نیمل عباسی کے ساتھ کام کیا تو اُس کے بات اداکارہ کی بھی فورا شادی ہو گئی تھی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News