تُرک سیریز ’ارطغرل غازی‘ کے اداکار کے حوالے سے بُری خبر سامنے آگئی۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اسلامی فتوحات پر مبنی مقبول ترین تُرک سیریز ’ارطغرل غازی‘ میں عبدالرحمن غازی کا کردار ادا کرنے والے تُرک اداکار جلال کے دادا انتقال کرگئے۔
اداکار جلال نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنے مرحوم دادا کے ہمراہ اپنی ایک یادگار سیلفی پوسٹ کی ہے۔
جلال کی جانب سے پوسٹ کی جانے والی تصویر میں دیکھاجا سکتا ہے کہ جلال کے دادا اُن کے کندھے پر ہاتھ رکھے کھڑے مُسکرارہے ہیں۔
یاد رہے کہ انسٹاگرام پر سیلفی پوسٹ کرتے ہوئے جلال نے اپنے مداحوں کو ایک اہم خبر سے آگاہ کرتے ہوئے لکھا کہ اُن کے دادا مہمد جو کہ اُن کے خاندان کے سب سے بُزرگ شخص تھے وہ اِس دُنیا سے رخصت ہوگئے ہیں۔
خیال رہے کہ جلال نے اپنے مداحوں کو یہ افسوسناک خبر دیتے ہوئے اپنے دادا کی مغفرت کے لیے دُعا بھی کی۔

واضح رہے کہ تُرک اداکار کے دادا کے انتقال پر اُن کے پاکستانی مداحوں کی جانب سے دلی تعزیت کی جارہی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
