ترک ڈرامہ سیریز کورولس عثمان سیزن 2 کی تاریخ منظرعام پر آگئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ترک مشہور و مقبول ڈرامہ سیریل کورلش عثمان کے سیزن 2 کا پہلا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔
ترک ڈرامہ سیریز کورولس عثمان سیزن 2 چار نومبر 2020 بروز بدھ کو نشر ہوگا۔
Advertisement
یاد رہے کہ چار نومبر 2020 بروز بدھ کے دن یہ ڈرامہ آن لائن بھی نشر ہوگا۔
Advertisement
ترکش ڈرامہ سیریل کورلش عثمان کے سیزن 2 کا پہا ٹریلر جاری کر دیا گیا ہےاس سیزن کی دلچسپ بات یہ ہے کہ اس میں عثمان کے علاوہ جن کرداروں کو دکھایا گیا ہے وہ پہلی بار اس سیریل کا حصہ بن رہے ہیں۔
اس کے ساتھ ساتھ ترک ثقافت کے 3 اہم جز گھوڑے، عقاب اور بھیڑیے کو بھی ٹریلر میں نمایاں جگہ دی گئی ہے اداکار براق اوزچیویت ایک بار عثمان کی کردار میں ہی نظر آئیں گے ٹریلر کا آغاز اس ڈرامے کا پہلی بار حصہ بننے والے امین گورسی نے کیا جن کے کردار کے بارے میں بھی کوئی تفصیلات سامنے نہیں آئیں-
جنید آرکین اس ڈرامے میں اکسالز(Aksakals) کے سربراہ کے روپ میں نظر آئیں گے مگر ٹریلر میں شائقین کی توجہ کا مرکز بننے والا کردار تامیر یاگت کا ہے جن کے ساتھ ایک بھیڑیا دکھایا گیا کیونکہ کسی کو اندازہ نہیں کہ وہ کیا کردار ادا کرنے والے ہیں۔
واضح رہے کہ پہلے سیزن کا اختتام جون کے آخر میں ہوا جبکہ شائقین اس کے سیزن 2 کا انتظار بے چینی سے کررہے ہیں خیال کیا جارہا ہے کہ سیزن 2 کا آغاز اکتوبر یا نومبر میں ہوگا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
