Advertisement
Advertisement
Advertisement

عمرایوب اور ندیم بابر سے جام کمال خان کی ملاقات ، تعاون جاری رکھنے پر اتفاق

Now Reading:

عمرایوب اور ندیم بابر سے جام کمال خان کی ملاقات ، تعاون جاری رکھنے پر اتفاق
جام کمال خان

وفاقی وزیر توانائی عمرایوب خان اور وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے پٹرولیم ندیم بابر سے پٹرولیم ہاوس میں وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کی ملاقات ہوئی ہے، جس میں فریقین نے تیل اور گیس کے شعبے سمیت توانائی میں فیڈریشن اور صوبہ کے مابین باہمی تعاون کو جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔

 ملاقات میں پٹرولیم کے شعبہ سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا اور بلوچستان میں بین الاقوامی مشترکہ منصوبوں سے متعلق جاری سرگرمیوں کا جائزہ لیا جبکہ صوبے میں معدنیات کے شعبہ کی ترقی کے لئے وفاقی اور صوبائی حکومت کے مابین تعاون پر بھی گفتگو کی۔

اس موقع پر وزیراعلیٰ بلوچستان اور وفاقی وزیر نے ملک میں قدرتی وسائل سے زیادہ سے زیادہ باہمی فائدہ اٹھانے کے لئے توانائی کے منصوبوں پر مشاورت اور تعاون بڑھانے کا عزم کا اعادہ کیا۔

وفاقی وزیر توانائی اور وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے پٹرولیم نے وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان ٰکو بلوچستان میں تیل و گیس کی تلاش اور پیداوار کی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ تیل کے شعبہ سے متعلق بنیادی ڈھانچہ کے ترقیاتی منصوبوں کی صورتحال اور پیشرفت سے آگاہ کیا۔

 ملاقات میں جام کمال خان نے کہا کہ موجودہ صوبائی حکومت نے قدرتی وسائل کی ترقی کے لئے ایک جامع پالیسی تیار کی ہے اور قدرتی وسائل کی ترقی کے سالانہ ترقیاتی پروگرام میں متعدد منصوبوں کو بھی شامل کیا گیا ہے۔

Advertisement

 وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے مزید کہا کہ صوبائی حکومت نے اپنے قدرتی وسائل کے ذریعہ صوبائی معیشت کو استحکام بخشنے کےلئے ٹھوس اقدامات اٹھا رہی ہے تاکہ بلوچستان کے لوگ صوبے میں ترقیاتی اور معاشی سرگرمیوں سے فائدہ اٹھا سکیں۔

ملاقات میں حکومت بلوچستان اور پٹرولیم ڈویژن کے اعلیٰ افسران نے بھی شرکت کی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وزیر اعظم کی دوحہ میں سعودی ولی عہد سے ملاقات؛ فیلڈ مارشل بھی موجود
دوحہ میں عرب اسلامی ہنگامی اجلاس؛ وزیراعظم کی عالمی رہنماؤں سے اہم ملاقاتیں
صدر مملکت کا دورہ چین کے موقع پر شنگھائی الیکٹرک کے چیئرمین سے ملاقات
خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں؛ 31 خارجی دہشت گرد جہنم واصل
کیش لیس اکانومی؛ پاکستان اور یو اے ای کے درمیان تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
کراچی، لانڈھی میں واٹر ٹینکر کی ٹکر سے ماں بیٹا جاں بحق، ایک زخمی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر