Advertisement
Advertisement
Advertisement

راجہ بشارت کی زیر صدارت کمیٹی برائے چائلڈ پروٹیکشن کا اجلاس

Now Reading:

راجہ بشارت کی زیر صدارت کمیٹی برائے چائلڈ پروٹیکشن کا اجلاس

صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت کی زیر صدارت سول سیکرٹریٹ میں کمیٹی برائے چائلڈ پروٹیکشن کا اجلاس ہوا جس میں چائلڈ پروٹیکشن، خواتین کے حقوق اور تحفظ سے متعلق اداروں کی کارکردگی بہتر بنانے کے لیے مسودہء قانون پرغور کیا گیا ہے۔

اجلاس میں صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت کو بچوں کی بہبود سے متعلق سابقہ قوانین اورنئے قانونی مسودے پربریفنگ دی۔

صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت نے کہا کہ یہ امر قابل توجہ ہے کہ اس وقت ایک ہی کام کے لیے متعدد  حکومتی ادارے اور ذیلی ادارے مصروف عمل ہیں اور ان اداروں کی اوورلیپنگ ختم کر کے ان کی کارکردگی بہتر کی جا سکتی ہے

راجہ بشارت نے یہ بھی کہا کہ چائلڈ پروٹیکشن کے حوالے سے بھی محکمہ سوشل ویلفیئر، محکمہ لیبر، چائلڈ پروٹیکشن بیورو سمیت کئی ادارے اور متعدد قوانین سرگرم ہیں

 صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت نے مزید کہا کہ موجودہ قوانین میں ترامیم تجویز کرنے کے لیے سپیشل کمیٹی کا قیام دیا گیا اور سپیشل کمیٹی ایک ہفتے میں اپنی سفارشات پیش کرے۔

Advertisement

ایڈیشنل چیف سیکریٹری داخلہ ،سیکریٹری قانون،ڈی جی چائلڈ پروٹیکشن بیورواوریونیسف پاکستان کے نمائندے سمیت متعلقہ محکموں کے سیکرٹریز نے شرکت کی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سول اسپتال حیدرآباد میں جعلی چیکس کے ذریعے کروڑوں روپے نکالے جانے کا انکشاف
 لاہور: شہری سے 17 لاکھ کی 4 وارداتوں میں ملوث سب انسپکٹر گرفتار
ایس پی عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی، اعلیٰ سطح انکوائری کمیٹی متحرک
کراچی میں ای چالان کا آغاز، صرف 6 گھنٹوں میں سوا کروڑ روپے سے زائد کے چالان
بحیرہ عرب میں ڈپریشن کی تشکیل، کراچی میں تیز خشک ہواؤں کا امکان
آزاد کشمیر حکومت کی تبدیلی: مسلم لیگ ن کا اہم اجلاس آج طلب
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر