
پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان اہلیہ فریال مخدوم کے ہمراہ ڈاکیومنٹری میں دکھائی دیں گے۔
تفصیلات کے مطابق فریال مخدوم نے عامر خان کے ہمراہ سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پرتصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ وہ یہ اعلان کرتے ہوئے پرجوش ہیں کہ ان کی ٹی وی سیریز جلد منظر عام پر آرہی ہے۔
https://www.instagram.com/p/CEpPifthkbE/?utm
یاد رہے کہ باکسر عامر خان اور ان کی اہلیہ فریال مخدوم بی بی سی تھری کی دستاویزی ٹی وی سیریز ’میٹ دی خانز‘ میں دکھائی دیں گے۔
اس حوالے سے فریال مخدوم نے سوشل میڈیا پوسٹ میں بتایا کہ ’میٹ دی خانز‘جلد نشر کی جائے گی۔
دوسری جناب یہ ڈاکیومنٹری شو عامر خان کے آبائی شہر بولٹن میں ریکارڈ کیا جائے گا، باکسر اپنی نجی زندگی، کیریئر اور خاندان کے حوالے سے اپنے مداحوں کو بتائیں گے۔
یاد رہے کہ عامر خان اور فریال مخدوم کی شادی 2013 میں ہوئی تھی۔ رواں برس 22 فروری کو جوڑے کے ہاں بیٹے زاویار کی پیدائش ہوئی تھی۔
واضح رہے کہ عامر خان اور ان کی اہلیہ فریال مخدوم کے گھر یہ تیسرے بچے کی پیدائش ہوئی تھی، جوڑے کی اس سے پہلے دو بیٹیاں بھی ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News