پاکستان کی معروف ٹک ٹاک اسٹار ماروی چوہدری کا نام قتل کیس میں شامل ہو گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ماروی چوہدری پر علی کے قتل میں ملوث ہونے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ مقتول علی کے والد کی جانب سے لوہی بھیر پولیس اسٹیشن میں ایف آئی آر درج کرائی گئی تھی۔
تھانہ میں جمع کرائی گئی درخواست میں علی کے والد کا کہنا ہے کہ ماروی اور علی مل کر کام کیا کرتے تھے، لیکن کچھ دن بعد میرے بیٹے نے ماروی کے ساتھ کام کرنا چھوڑ دیا، جب میں نے علی سے پوچھا کہ وہ ماروی کے ساتھ کام کیوں نہیں کرنا چاہتا تو اس کہ جواب میں علی نے کہا کہ ماروی اچھی عورت نہیں ہیں۔
علی کے والد نے درخواست میں مزید لکھا ہے کہ “ماروی نے علی سے رابطہ کرنے کی کوشش کی اور اسے متعدد فون کیئے لیکن وہ کام پر واپس نہیں گیا۔
انہوں نے یہ بھی کہا ایک دن میری بیوی نے ماروی سے بات کی اس نے میری اہلیہ سے کہا کہ کچھ لوگ لاہور سے آئے ہیں اور ان کے ساتھ کام کرنا علی کے مستقبل کے لئے اچھا ہوگا۔
اس حوالے سے علی کے والد نے بیان میں بتایا کہ ان کا بیٹا وہاں گیا لیکن واپس نہیں آیا۔
بعد ازاں علی کی لاش ملی جسے پوسٹ مارٹم کے لئے پمز اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
