Advertisement
Advertisement
Advertisement

جی جی حدید اور زین ملک کے یہاں بیٹی کی پیدائش

Now Reading:

جی جی حدید اور زین ملک کے یہاں بیٹی کی پیدائش

برطانوی گلوکار زین ملک اور فلسطینی نژاد امریکی سپر ماڈل جیجی حدید کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔

گلوکار زین ملک نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بیٹی کی پیدائش کی اطلاع دی ہے۔

زین ملک نے ایک تصویر پوسٹ کی ہے جس میں زین ملک نے بیٹی کا ہاتھ اپنے ہاتھ میں تھامے ہوئے ہیں۔ ہ

گلوکارنے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ میری بیٹی ہمارے ہاتھوں میں ہے جو خوبصورت اور صحتمند ہے، اپنے موجودہ احساسات کو الفاظ میں ڈھالنا ایک مشکل بلکہ ایک ناممکن کام ہوگا۔

زین ملک نے کہا کہ اپنی بیٹی سے جو انسیت محسوس کررہا ہوں اس کا تصور بھی نہیں کرسکتا تھا۔

انہوں نے کہا کہ اس کو اپنا کہنے میں خوشی محسوس کروں گا اور اس زندگی کیلئے شکرگزار ہوں جو ہم ساتھ گزاریں گے۔

خیال رہے کہ امریکی و برطانوی شوبز شخصیات کے ہاں منگنی کرنے کے بعد ہی شادی سے قبل پہلے بھی بچوں کی پیدائش ہوچکی ہے۔

Advertisement

 دوسری جانب مغربی ممالک کی اہم شخصیات کے ہاں اس عمل کو غلط نہیں سمجھا جاتا۔

27 سالہ زین ملک اور 25 سالہ جیجی حدید کے درمیان ابتدائی طور پر 2015 میں تعلقات استوار ہوئے تھے۔

تاہم 2018 میں دونوں کے درمیان نامعلوم وجوہات کی بنا پر اختلافات ہوگئے اور دونوں کے درمیان علیحدگی ہوگئی تھی لیکن جنوری 2020 میں ایک بار پھر دونوں کے درمیان تعلقات استوار ہونے کی خبریں سامنے آئی تھیں۔

واضح رہے کہرواں برس اپریل کے اواخر میں جیجی حدید نے اپنے حاملہ ہونے کی تصدیق کی تھی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
شو ’لازوال عشق‘ پر تنقید؛ عائشہ عمر کی وضاحت سامنے آگئی
بھارت نے پاکستان کا مقبول گانا "بول کفارہ" ایک بار پھر کاپی کرلیا
ماڈلز سبحان عمیس اور عبیر اسد کی راہیں جدا؛ 7 ماہ بعد شادی ختم
صبا قمر کی شادی کی خبریں زیر گردش؛ مداحوں نے حیران کن پیشگوئیاں کردیں
استاد امانت علی خان کو بچھڑے 51 برس بیت گئے
سامعہ حجاب کی حسن زاہد سے ڈیل؟ ٹک ٹاکر نے خاموشی توڑ دی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر