Advertisement
Advertisement
Advertisement

نواز شریف بھول گئے کہ وہ خود 3 بار وزیراعظم رہے، شبلی فراز

Now Reading:

نواز شریف بھول گئے کہ وہ خود 3 بار وزیراعظم رہے، شبلی فراز
شبلی فراز

وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ نواز شریف نے کہا انتخابات کو مینیج کیا جاتا رہا ہے، نواز شریف بھول گئے کہ وہ خود 3 بار وزیراعظم رہے جبکہ عمران خان تو پہلی بار وزیراعظم بنے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اپوزیشن جماعتوں کی اے پی سی پر وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ نواز شریف نے آج کے بیان میں کوئی نئی بات نہیں کی ، وہ 2018 میں کیوں نکالا کی مہم میں بھی ایسی باتیں کر چکے ہیں۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ فیٹف بل کی مخالفت اور اداروں مخالف مہم نواز شریف کی تقریر میں ظاہر تھا، اس پر بحث ہونی چاہئیے کہ نواز شریف کو بیانیہ کس کی طرف سے دیا جا رہا ہے۔

شبلی فراز نے یہ بھی کہا کہ نواز شریف باہر بیٹھ کر ہمارے ملک کے قانون کا منہ چڑا رہے تھے جبکہ نواز شریف پہلے سے صحت مند، ہشاش بشاش لگ رہے تھے۔

وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ نواز شریف عمران خان سے منی ٹریل مانگنے کی بجائے خود قانون کے سامنے پیش ہوں اور اگر وہ پاکستان کے خیر خواہ ہیں تو اربوں کی جائیدادیں بیچ کر پاکستان آئے۔

Advertisement

شبلی فراز کا یہ بھی کہنا تھا کہ عمران خان نے تو 40 سال کی مکمل منی ٹریل دی ہے جبکہ سپریم کورٹ نے عمران خان کو صادق اور امین قرار دیا۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ نیب کا چئیرمین اپوزیشن کی دونوں جماعتوں نے مل کرلگایا، جب یہ حکومت میں تھے تب نہ نیب کو ختم کیا نہ نیب لاء تبدیل کیا لیکن اپنے خلاف کیسز بنتے ہی شور شرابا شروع کردیا۔

شبلی فراز نے یہ بھی کہا کہ سارا واویلا کرپشن کو پس پشت ڈالنے کیلئے کیا جا رہا ہے، اس اپوزیشن نے ملک کےساتھ جو کھلواڑ کیا اس کا خمیازہ آج بھگت رہے ہیں۔

وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے خود کہا نواز شریف کی تقریر نشر ہونے دیں کیونکہ میڈیا آزاد ہے جبکہ وزیراعظم نے واضح ہدایات دی ہیں میڈیا کے خلاف اقدام نہ کریں۔

شبلی فراز کا یہ بھی کہنا تھا کہ اچھا ہوا نواز شریف کی تقریر براہ راست نشر ہونے سے یہ خود ایکسپوز ہوئے اس سے قوم کو پتا چلا ان کی باتوں میں کتنی منافقت ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز کا مزید کہنا تھا کہ نواز شریف مکمل صحت مند دکھائی دئیے ہیں، واضح ہوگیا کہ باہر جانے کیلئے بیماری کی شعبدہ بازی کی گئی جبکہ اداروں کو نواز شریف کی تقریر کا نوٹس لینا چائیے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کراچی: ای چالان سسٹم کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں پٹیشن دائر
فیلڈ مارشل کا دورہ پشاور، افغانستان کو واضح پیغام دے دیا
بھارتی بینک کی وائی فائی آئی ڈی ’’پاکستان زندہ باد‘‘ کے نام سے تبدیل، ہنگامہ برپا ہوگیا
پی آئی اے کی نجکاری ایک بار پھر تعطل کا شکار ہو گئی
امریکی ناظم الامور کی خواجہ آصف سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
سیکیورٹی فورسز کی اہم کامیابی، ٹی ٹی پی کے نائب امیر قاری امجد کا خاتمہ کر دیا گیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر