
لاہور سیالکوٹ موٹروے کیس میں اہم انکشافات سامنے آگئے۔
سی سی پی او لاہورعمر شیخ نے بتایا کہ موٹروے زیادتی کیس میں متاثرہ خاتون نے شوہر کے دباؤ پر رات کو سفر کیا تھا۔
اس واقعے پر قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے قانون انصاف کو بریفنگ دیتے ہوئے سی سی پی او لاہور نے بتایا کہ عورت کے رات کے وقت سفر کرنے کی وجہ اس کے شوہر کا میکے سے اپنے گھر واپس آنے کا دباو تھا۔
دوسری جانب خاتون کے پیٹرول ختم ہونے کی شکایت پر ایف ڈبلیو او کے ساتھ کانفرنس کال کرائی گئی۔
سی سی پی او لاہورعمر شیخ نے کہا کہ ہیلپ لائن 130 پر کال کے پنتالیس منٹ بعد تک کوئی متاثرہ خاتون کی مدد کو نہ پہنچا۔
تاہم رات2بجکر 47منٹ پرکسی راہ گزر نے 15 پر خاتون کے ساتھ کسی کے ہاتھا پائی ہونے کی اطلاع دی۔ ۔
اس حوالے سے آئی جی موٹروے ڈاکٹر کلیم امام نے کمیٹی کو بتایا کہ1200کلو میٹر کا علاقہ ایسا ہے جہاں ہمیں وسائل مہیا نہیں کیے گئے مگر فرائض انجام دے رہے ہیں۔
واضح رہے کہ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے قانون و انصاف کےچیئرمین ریاض فتیانہ نے کہا کہ وزارت مواصلات کی ناکامی ہے کہ موٹروے کھول دی گئی مگر سیکورٹی تعینات نہیں کی گئی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News